عمران خان کے ساتھ اب کیسا تعلق ہے؟ جہانگیر ترین نے کیں دل کی باتیں

0
44

عمران خان کے ساتھ اب کیسا تعلق ہے؟ جہانگیر ترین نے کیں دل کی باتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کا عمران خان کے ساتھ جو قریبی تعلق تھا وہ اب نہیں رہا، سچی بات ہے مگر میں پھر بھی ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

نجی ٹی وی سما ء چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے دوری کی وجہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ہے، ان کا 6 مہینے پہلے اعظم خان سے اختلاف شروع ہوگیا۔ اعظم خان سے اختلاف اصلاحات کے معاملے پر ہوا۔ میں نے خان صاحب کو کہا کہ ہم اس ملک کو تھوڑا سا تبدیل کرنے نہیں آئے بلکہ ٹرانسفارم کرنے آئے ہیں، وزیر اعظم نے میری اس بات سے اتفاق کیا اور پوچھا کہ ایسا کیسے ہوگا؟ میں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ہم آپ کے انڈر ایک اصلاحاتی کمیٹی بنائیں گے جو باضابطہ طور پر کام کرے گی۔ ہمیں بیوروکریسی کے چکر سے نکلنا پڑے گا

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کی اس بات سے اتفاق کیا لیکن اعظم خان نے کہا کہ حکومت تو ہم چلاتے ہیں، وزیر اعظم آفس میں سب کچھ میرے ذریعے ہوتا ہے، آپ متبادل پاور بنا رہے ہیں۔ اسد عمر کی وزارت خزانہ میری وجہ سے نہیں گئی،خان صاحب کافی عرصہ سے دیکھ رہے تھے کہ جو بھی اِن کو کہتے تھے وہ فیصلے نہیں کر رہے تھے،آج بھی کابینہ میں تبدیلیاں ہوئی ہیں اور یہ وزیر اعظم کی اپنی صوابدید ہے،وہ اپنی حکومت کو جس طرح چلانا چاہتے ہیں چلائیں ،میں پہلے بھی اُن کے ساتھ کھڑا تھا اورآئندہ بھی کھڑا رہوں گا ،میں ایک لائل آدمی ہوں ،اگر میرے ساتھ کچھ غلط بھی ہو جائے تو میں غلطی کبھی نہیں کروں گا،عمران خان کے ساتھ جو قریبی تعلق تھا وہ اب نہیں رہا، سچی بات ہے، مگر میں پھر بھی ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

جہانگیر خان ترین کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ لکھنے والے لوگ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ہیں جنہیں مارکیٹ کا پتا ہی نہیں ہے،اس رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے،اس رپورٹ میں اُنہوں نے ایک ٹیبل بناتے ہوئے صرف یہ لکھ دیا ہے کہ ان لوگوں نے سبسڈی حاصل کی ،میرا نام میڈیا میں زیادہ فلیش ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سارے لوگ میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ ایف آئی کی رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ پچھلے پانچ سال میں چینی پر ربیٹ دیا گیا ،اس رپورٹ میں ن لیگ کی حکومت کا بھی ذکر ہے،ن لیگ کی حکومت میں بھی ربیٹ دیا گیا ،میں نے ن لیگ کی حکومت میں ڈھائی ارب کا ربیٹ لیا جبکہ اپنی حکومت میں 56 کروڑ کا ربیٹ لیا ،میں نے پچھلے پانچ سال میں صرف ٹیکس کی مد میں 23 ارب روپیہ حکومت پاکستان کو ٹیکس دیا ہے،جتنے میرے بزنس کا سائز ہے اور جتنا میں ٹیکس دیتا ہوں اُس حساب سے یہ کچھ نہیں ہے،یہ پرافٹ نہیں ہوتا کیونکہ باہر چینی سستی بیچنی پڑتی ہے کیونکہ اس زمانے میں دنیا کی مارکیٹ ڈاؤن تھی اور ڈالر 104 روپے میں رکا ہوا تھا ،تو ربیٹ دیا جاتا ہے کہ آپ کو ایکسپورٹ قیمت کو مقامی مارکیٹ میں میچ کر دیں اس میں کوئی ایکسٹرا پرافٹ نہیں ہوتا۔

آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

جہانگیر خان ترین کا مزید کہنا تھا کہ جو میرے دل میں ہوتا ہے وہ میں ہمیشہ کھل کر بولتا ہوں،جو بات پارٹی اور عمران خان کے لئے بہتر ہوتی ہے وہ میں نے ہمیشہ بولی ہے اور آئندہ بھی بولتا رہوں گا ،میں نے خان صاحب کو مثال دی ہے کہ ایک ایک موتی چن کر ہمیں ہار بنانا پڑتا ہے جو وزیر اعظم کے گلے میں ڈلتا ہے،یہ حلقہ جاتی سیاست ہے ،اگر یہاں صدارتی نظام ہوتا تو پھر ہم کسی اور طریقے سے ڈیل کرتے۔

چینی بحران رپورٹ کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ ایکشن کے بعد جہانگیر ترین نے نام لے لیا

Leave a reply