عمران خان کا بیان اور سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد

0
162
imran 9 may

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج ایک اور حسب معمول مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے اور اس نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں لیکن میری شرط یہ ہے کہ ان واقعات کی ویڈیو فوٹیجز سامنے لائی جائیں اگر میرے کارکن اس میں ملوث ہوئے معافی بھی مانگوں اور جو ملوث ہیں انہیں سزا بھی دلاؤں گا۔

اگر حقیقت دیکھی جائے تو بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تو تھے ہی اور یہ سب کچھ ان کے انتشاری ذہن کی وجہ سے ہوا مگر آج ان کی جانب سے جو گفتگو کی گئی اور معافی کیلئے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے اس کے ذہنی انتشار کے مالک شخص کو قانون کا بھی کوئی احترام نہیں ہے اور اس نے قانون اور اس سے جڑے شواہد کو مذاق سمجھ رکھا ہے۔

حسان نیازی نے کس کہنے پر وردی کا مذاق بنایا تھا،یاسمین راشد کارکنان کو جناح ہاؤس کیوں بلا رہی تھیں؟
بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے پرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی ویڈیو فوٹیجز سامنے لانے کا مطالبہ کر رہا ہے- اس سے یہ پوچھا جائے کہ کیا وہ بتائیں گا کہ جناح ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے دوران حسان نیازی نے کس کہنے پر وردی کا مذاق بنایا تھا۔۔۔؟ کیا بانی پی ٹی آئی یہ بتائے گا کہ یہ حسان نیازی کون ہے اور اس کا پی ٹی آئی سے کیا تعلق ہے۔۔۔؟کیا بانی پی ٹی آئی یہ بھی بتانا پسند کرے گا کہ یاسمین راشد اپنی ویڈیو میں جناح ہاؤس کارکنوں کو کیوں مدعو کر رہی تھیں اور اس کے بعد وہاں کیا ہوا۔۔۔؟

عمران خان بتائے، صنم جاوید اپنی ویڈیو میں کس کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کر رہی ہے؟
کیا بانی پی ٹی آئی کے پاس اس سوال کا جواب ہے کہ شاہ محمود قریشی کیوں اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں کو اپنے بچوں سمیت گھر سے نکلنے کا کہہ رہا ہیے، کیا شاہ محمود قریشی کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے۔۔۔؟ان سے یہ بھی پوچھا جائے کہ مراد سعید کون ہے اس کا پی ٹی آئی سے کیا تعلق ہے اور اس کے کہنے پر کس طرح ٹول پلازوں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا۔۔۔؟بانی پی ٹی آئی یہ بھی بتائے کہ صنم جاوید اپنی ویڈیو میں کس کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کر رہی ہے جس کا اقرار اس کے وکلاء عدالت تک میں کرچکے ہیں۔۔کیا صنم جاوید پی ٹی آئی سے تعلق نہیں رکھتی ہیں۔۔۔؟

9 مئی کے واقعات کرانے میں پی ٹی آئی ملوث ہے
اور سب سے بڑھ کر بانی پی ٹی آئی کا اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ پر موجود ہے جس میں وہ احتجاج کی کال دے رہا ہے۔۔۔؟بانی پی ٹی آئی تو خود اب کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہاں میں نے اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کیلئے کہا تھا۔۔۔؟تو جب عمران خان خود کہتا ہیے کہ میں نے اپنے کارکنوں کو احتجاج کیلئے کال دی تھی تو اس کے بعد اس کی جانب سے ویڈیو شواہد طلب کرنا مضحکہ خیز ہی لگتا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے معافی مانگنے کیلئے جو شرط رکھی ہے وہ تمام مکمل ہے، مزید کتنے شواہد انہیں درکار ہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ 9 مئی کے واقعات کرانے میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔

فریج،سائیکل آ گئی،اب کلب بھی جیل میں بنا دیں تاکہ ناچ گانے کا پروگرام چل سکے،عطا تارڑ

کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا

معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply