توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کا کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد

0
85
islamabad highcourt

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

بانی پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی.وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ آپ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے، استدعا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی کا کیس نہ سنیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ کوئی وجہ نہیں، اس طرح تو نیا ٹرینڈ شروع ہو جائے گا، سلمان اکرم راجہ صاحب سے کہیں کہ آ کر کیس پر دلائل دیں، جسٹس بابر ستار کا اس حوالے سے آرڈر پڑھ کر آئیے گا،آپ کا اس کیس میں وکالت نامہ بھی نہیں ہے،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں اختیارات کا غلط استعمال کا الزام،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا،ریفرنس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر کیا گیا،درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 نومبر 2022 کو عہدہ سنبھالا، جسٹس عامر فاروق شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں،جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے لگ بھگ تمام مقدمات اپنے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے،جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے مقدمات میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، درخواست میں جسٹس عامر فاروق کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے

قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف نے دائر کی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب و دیگر نیب افسران کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیرقانونی ہے، رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں، آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے،عمران خان، بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہوئے،گرفتاری کی ضرورت نہیں، عدت کیس میں رہائی کے فوراً بعد عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار کہا صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فوراً گرفتار نہ کیا جائے، عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے.

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply