عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے سے واپس بنی گالہ جانے تک انکی کارکردگی سامنے آئی ہے

عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک میں مہنگائی کم کرنے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے، عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کئے تھے مگر اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان الٹ ثابت ہوئے، جتنے بھی دعوے عمران خان نے کئے تھے، ان سب پر انکو یوٹرن لینا پڑا، آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا پڑا، مہنگائی بھی انکے دور میں کم ہونے کے بجائے بڑھی دوسری جانب المیہ یہ کہ مہنگائی بڑھی،تنخواہوں میں ایک بجٹ میں اضافہ کیا گیا،عمران خان کے دور میں آٹے. چینی .پٹرول، ادویات کے بحران بھی آئے

عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے ملکر تحریک چلائی اور انہیں وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ کر دیا، عمران خان کی حکومت کے بارے میں کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کس طرح مہنگائی کی، انکے دور میں جرائم میں اضافہ ہوا، انکے دور میں احتساب کے کھوکھلے نعروں کے نام پر لاکھوں خرچ کر دیئے گئے

عمران خان کو کلین چٹ دے کر حکومت سے نکالا گیا تو یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے المناک دن ہو گا۔ اندرونی و بیرونی قرضوں کی جس دلدل میں عمران نیازی نے اس وطن پاک کو پھنسایا ہے اسے اس کا حساب دینا ہو گا۔

عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور اقتدار چھوڑنے تک کچھ چیزوں کا موازنہ قارئین کے سامنے حاضر ہے.

بیرونی قرض:
2018 میں 90 ارب ڈالر
2022 میں 131 ارب ڈالر

اندرونی قرض:
2018 میں 1.1 ٹرلین روپے
2022 میں 4.5 ٹرلین روپے

ایکسچینج ریٹ:
2018 میں 125 روپے
2022 میں 186 روپے

کرپشن انڈیکس:
2018 میں 117 نمبر
2022 میں 147 نمبر

اکنامک گروتھ ریٹ:
2018 میں %5.53
2022 میں %0.04

جرائم کی شرح:
2018 کل رجسٹرڈ جرائم 703481
2021 میں ان جرائم میں %57 اضافہ ہوا

افراط زر کی شرح:
2018 میں %3.93
2021 میں %10.74

اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا تقابل:
2018 صوفی آئل 170 روپے لٹر
2022 صوفی آئل 490 روپے لٹر

2018 گندم 25 روپے کلو
2022 گندم 55 روپے کلو

2018 آٹا 35 روپے کلو
2022 آٹا 70 روپے کلو

2018 اے گریڈ دودھ 80 روپے کلو
2022 بی گریڈ دودھ 140 روپے کلو

2018 باستمی چاول 100 روپے کلو
2022 باسمتی چاول 180 روپے کلو

2018 چینی 53 روپے کلو
2022 چینی 100 روپے کلو

2018 گیس 65 روپے کلو
2022 گیس 230 روپے کلو

2018 انڈے 103 روپے درجن
2022 انڈے 180 روپے درجن

2018 بیف 350 روپے کلو
2022 بیف 700 روپے کلو

ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جتنا سابقہ حکومت نے 71 سالوں میں نہیں لوٹا ہوگا اس سے کئی گنا عمران خان نے 3 سال میں لوٹا ہے۔ اور اس سب کا حساب دیئے بغیر اسے رخصت کرنا پاکستان کی خودکشی کرنے کے مترادف ہو گا، کمال یہ کہ عمران خان حکومت میں بحران آئے سیکنڈل آئے عمران خان نے کئی مشیروں، وزیروں کو گھر بھیجا لیکن اپنے کسی بھی وزیر مشیر کا احتساب نہیں کیا، اب فرح خان جس کے بارے میں اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ اس نے کرپشن کی اور دبئی فرار ہو گئی ،عمران خان اسکے بارے میں بھی وضاحتیں دے رہے ہیں.

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

Comments are closed.