عمران خان کی پیشی پر 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کا ضیاع

0
57
imran khan

عمران خان کی پیشی پر 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کا ضیاع

اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی پیشی 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی پڑگئی ہے نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی وفاقی پولیس کو 2 کروڑ 18 لاکھ 75 ہزار روپے میں پڑی۔ اسلام آباد پولیس نے مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے.

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کی پیشی کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں، سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے کھانے کے لئے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے لئے لائے گئے کنٹینر اسلام آباد پولیس کو 18 لاکھ میں پڑے، فیصل آباد اور چکول پولیس کی گاڑیوں پر 5 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
ذرائع کے مطابق فیول کی مد میں اسلام آباد پولیس کے دس لاکھ روپے خرچ ہوئے، مشتعل مظاہرین کو روکنے کےلئے اسلام آباد پولیس نے 7 لاکھ کے شیل استعمال کئے، ان میں زخمی پولیس اہلکاروں کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ جبکہ اس بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پتا ہونا چاہئے کہ یہ صرف ہمارے اپنے ملک کا نقصان ہوا ہے کیا انہیں بجائے ہنگامہ آرائی کے آرام سے گرفتاری نہیں دینی چاہئے تھی اگر وہ ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہوتے تو؟

Leave a reply