عمران خان نے غلطی تسلیم کر لیا،کہا یہ غلط کیا،نہیں ہونا چاہیے تھا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں
سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکی ہے اور کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ایک آزاد باڈی کوکرنا چاہیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں غلطی ہوئی،معلوم نہیں تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار نکلیں گے ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کیس دائر غلطی تھی وزیرقانون نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے مختلف فلیٹس اوراثاثوں کے بارے میں بریف کیا تھا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کی جانے والی کارروائی غیرضروری سمجھتا ہوں
عمران خان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کے اکٹھا چلائیں پی ٹی آئی کے سوا کسی جماعت کے پاس فارن فنڈنگ کا ریکارڈ نہیں کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی،پارٹی سے نکالے شخص نے غلط کیس کیا،امریکہ کی جنگ کو اپنا بنایا گیا،دورہ روس پر دفتر خارجہ اور فوج آن بورڈ تھے،توشہ خانہ سے تحائف 50 فیصد ادائیگی کرکے لیے،بہت سے تحائف مجھے بنی گالہ رہائشگاہ پر ملے جو میں نے توشہ خانہ میں جمع کرائے،تحائف خریدنے کے بعد میری مرضی میں انہیں جیسے مرضی استعمال کروں،2018 میں توشہ خانہ سے خریداری 15 فیصد پرہوتی تھی،ہمارے دور میں 50 فیصد پرکی گئی،فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا،کرپشن کیسے کرسکتی ہیں،فرح خان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں،عثمان بزدار پر سب کی نظریں تھیں،عثمان بزدارنے کچھ غلط نہیں کیا،شریف خاندان نے جاتی امرا میں سرکاری خرچ سے 70 کروڑ روپےکی دیواربنوائی،ساڑھے 3 سال میں میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو توشہ خانہ نکال لائے،تحائف بیچ کر پیسوں سے بنی گالہ کی سڑک بنوائی اور گھرکے اطراف باڑ لگوائی،وزیراعظم ہاوس میں 9 اپریل کی رات 12 بجے تک صحافی میرے ساتھ تھے،پنجاب میں ایک چیف سیکریٹری کو تقرروتبادلے پرپیسے لینے کی شکایت ملنے پرہٹا دیا تھا فوج کی جانب سے 3 آپشنز مجھے بھجوائی گئیں،میں نے کہا ان میں سب سے بہتر آپشن انتخابات ہیں،
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کےخلاف نہیں ہوں، ہوتا توابڑی تعداد میں پاکستانی وہاں احتجاج نہ کرتے،نئی حکومت کے آتے ہی امریکہ اور بھارت نے ڈومور کا مطالبہ کردیا، حکومت نے ڈومور پر کسی قسم کا جواب تک دینے گوارہ نہیں کیا،شہبازشریف نے آتے ہی دھاندلی شروع کردی ہے،من پسند افسران کواعلیٰ عہدوں پر لگایا جارہا ہے،لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا،عوام کو الیکشن تک متحرک رکھوں گا 2018میں ٹکٹس دینے میں غلطی ہوئی،آئندہ انتخابات میں ٹکٹس خود دوں گا،آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو اور اچھے امیدواروں کوسامنے لائیں گے، موجودہ حکومت نیب اور ایف آئی اے میں اپنے کیسز ختم کرائے گی،نوازشریف کے کیسز ختم کرکے واپس لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں آصف زرداری کےخلاف بھی کیسز بند کردیئے گئے ہیں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں ملک میں این آر او ٹو لہ یا جارہا ہے،امریکہ نے گزشتہ سال نومبر سے میرے خلاف سازش شروع کی
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی سفارتی عملے کی سرگرمیاں تیزہوگئیں ،کورونا سمیت مختلف بحرانوں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے،تب اتحادی ساتھ رہے امریکہ کے اشارے پراتحادی اورمنحرف ارکان میرے خلاف ہوگئے،آزاد خارجہ پالیسی ضروری ہے حسین حقانی لندن میں ملاقاتیں کرتے رہے،
صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلیے لارجر بینچ کی تشکیل ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط
صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم
انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا
کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ
پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا
صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے