عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دینگے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق
عمران خان کی وکلاء سے ملاقاتوں کیلئے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کی فہرست جمع کروا دی،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نےکہا کہ عمران خان کی عدالتوں میں نمائندگی کرنے والے وکلاء ملاقات کیلئے آتے ہی نہیں سیاسی طور پر متحرک وکلاء آتے ہیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر 2 سو سے زائد مقدمات درج ہیں، یہ سب سیاسی نتائج والے ہی کیسز ہیں،آپ یہ دکھاوا کر رہے ہیں کہ یہ سب جینوئن کیسز ہیں؟ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ یہ سب کچھ کر کے حاصل کیا کرنا چاہ رہے ہیں،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کی وکلاء سے ملاقاتوں کیلئے درمیان میں شیشے کی بڑی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے، کوئی دستاویز لے دے نہیں سکتے، اونچا بولنا پڑتا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ عمران خان سے ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ ہوئی یا درمیان میں کوئی شیشہ، دیوار کھڑی کر دی گئی تو میں توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کرونگا، یہ انصاف کے عمل میں رکاوٹ ہے، عمران خان کے اوپر دو سو سے زائد کیسز ہیں، ظاہر سی بات ہے ان سے محتلف وکلا ملاقاتیں کریں گے
شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری گاڑیاں جیل سے ڈیڑھ کلو میٹر پیچھے کھڑی کروا دی جاتی ہیں کوئی دستاویز لے دے نہیں سکتے،عدالت نے کہا کہ یہ بالکل بھی قابلِ قبول نہیں ہے، کوئی دستاویز دیکھنے سے نہیں روک سکتے، آئندہ ایسا کیا گیا تو میں توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کرونگا،
عدالت نے حکم دیا کہ جیل حکام ریکارڈ پیش کریں کہ عدالتی حکم کے بعد عمران خان کی وکلاء سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اگر جیل حکام عدالت کو قائل نہ کر سکے تو عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دینگے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا