سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پہلے سے زیادہ طاقتور ہے، عمران خان قران پڑھ رہا ہے اور ملت کی جنگ لڑ رہا ہے،

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈرنے والا نہیں وہ مضبوط ہے، اللہ پر توکل رکھنے والا ہے، عمران خان غلامی کو کبھی قبول نہیں کرے گا، وہ پریشان ہونے والا نہیں ہے بلکہ پریشان کرنے والے خود پریشان ہو رہے ہیں، اس جنگ میں خون کے آخری قطرے تک بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان اپنی قوم اور ملت کے ساتھ باوفا ہے، بانی پی ٹی آئی جیسا شخص پاکستان کی سرزمین پر دوسرا نہیں ہے، ہم کربلا والوں کو مانتے ہیں اور قربانی دینا جانتے ہیں، عمران خان اس جدوجہد کو آزادی کی جدوجہد کہتا ہے، وطن کو اس طرح بنا دیں کہ اظہار رائے ، عقائد کی آزادی ملے، ہمارے ادارے باوقار ہوں، پیسوں ، کرپشن کے ذریعے، لوگ پارلیمنٹ نہ جائیں، تمام اداروں کو آزاد کرنا ہے، وطن کو اسکا جو مقام ہے اس تک پہنچانا ہے،گولیوں سے نہیں ڈرے، جیل میں لایا گیا وہ نہیں ڈرے، عمران خان بہادر انسان، خدا پر مضبوط توکل رکھتا ہے ، یہ وہ الیکشن ہے جو آزادی دلوائے گا، غلامی صرف اللہ کی ہے اور کسی کی نہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ تین بار قرآن مجید ختم کر چکا ہوں، پلیٹ لٹس نہیں گرے، بیمار نہیں ہوا، صحت مند ہیں، مجھے خوشی ہوئی کہ وہ اپنے وطن کے ساتھ باوفا ہے ، وہ پاکستان کی عوام کو قوم بنانے کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، ہمیں لسانیت، صوبائیت میں تقسیم کیا گیا تا کہ ہم قوم نہ بن سکیں، اب قوم کھڑی ہے، ڈٹی ہوئی ہے، جتنا ظلم ہوتا ہے ،ز یادتی ہوتی ہے اتنا ہی عوام میں جوش بڑھتا ہے،

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

Shares: