عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتے جاتے کیا کر گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وہ وزیراعظم ہاؤس سے جاتے جاتے سرکاری بلٹ پروف گاڑی بھی ساتھ لے گئے

عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جاری تھی تو عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا تھا اور بنی گالہ روانہ ہو گئے تھے، بنی گالہ روانگی سے قبل عمران خان نے صحافیوں سے بھی ملاقات کی تھی، روانگی کے موقع پر کہا جا رہا تھا کہ عمران خان نے ڈائری اٹھائی اور چل دیئے، لیکن اب حقیقت سامنے آ رہی ہے، عمران خان جاتے جاتے سرکاری گاڑی بھی ساتھ لے گئے

اس بات کا انکشاف ایک لیٹر کے ذریعے ہوا ہے جو ڈپٹی ملٹری سیکرٹری ٹو وزیراعظم نے لکھا ہے، اس لیٹر میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم اپنی وزارت عظمی والی بلٹ پروف گاڑی ساتھ لے گئے ہیں عمران خان وزارت عظمی کے دوران زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی اپنے پاس ہی رکھیں گے وزیراعظم آفس کی جانب سے اس حوالے سے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں، جی اے ڈی 045 سابق وزیراعظم عمران خان کے زیر استعمال رہے گی عمران خان کے پاس وزارت عظمی کے دوران یہی گاڑی زیر استعمال رہی

صحافی وقار ستی کہتے ہیں کہ کہاں کا صادق اور کہاں کا آمین ؟ عمران نیازی صاحب جاتے جاتے اپنے ہی زیر استعمال سرکاری بلٹ پروف گاڑی اپنے ہی نام کر گئے۔ یہ الزام بھی نواز شریف یا آصف علی زرداری پر ڈال دیں اور نہیں تو کوئی نئی سازش ہی گھڑ لیں۔ توبہ ہے توبہ

واضح رہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد عمران خان سابق وزیراعظم بن چکے ہیں اور اب ان پر توشہ خانہ سمیت کئی کرپشن کیسز بننے کے قوی امکانات موجود ہیں،

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

Shares: