عمران خان روس سے تیل کی تجارت کا معاہدہ دکھائیں، مصدق ملک

0
41
musaddiq malik

عمران خان روس سے تیل کی تجارت کا معاہدہ دکھائیں، مصدق ملک
وزیر مملکت برائے پٹرولیم ،ن لیگی رہنما مصدق ملک نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان روس سے تیل کی تجارت کا معاہدہ دکھائیں، ہم نے روس سے رابطہ کیا مگر انہیں بھی ایسے معاہدہ کا علم نہیں روس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا پاکستان نے روس سے تجارت کی خواہش ظاہر کی ہے جواب کا انتظار ہے، بھارت میں تیل کی قیمت 250 پاکستانی روپے ہے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے،

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہوں کی مد میں 320 ارب جبکہ پٹرو ل پر دی گئی سبسڈی 720 ارب روپے ہے پٹرول پر جون تک 120 ارب کی سبسڈی دی گئی یہ 120 ارب روپے قومی خزانے میں کہیں موجود نہیں تھے سابق حکومت 720ارب روپے کی سبسڈی دے کر چلی گئی، اقتدار سنبھالتے ہی وزیراعظم نے تمام وزراء سے کہا کہ حکمت عملی بنائے بغیر تیل قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے وزیراعظم کی جانب سے غریب افراد پر بوجھ نہ دینے کی ہدایت کی گئی پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مختلف تجاویز دینے میں 3 سے 4 ہفتے لگے

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ روس سے معاہدہ کیا تھا تو 30فیصد سستا تیل پی ایس او کے ٹینڈر میں کیوں نہیں آیا عمران خان نے اپنی غلط بیانیوں سے ملک میں بد گمانی کی فضا پیدا کی بھارت میں پٹرول کی قیمت 250 روپے 17 پیسے پاکستانی روپے ہے ہمارے ہاں قیمت بڑھانے کے بعد 179 روپے 88 پیسے ہے بھارت نے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے کم سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کیلئے کی ہے ہمارے سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی پہلے ہی صفر ہے

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

Leave a reply