عمران خان یوٹیوب چینل؛ لاکھوں کے فرضی ویوز اب چند ہزار رہ گئے

IK

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جماعت اور ان کے مداح ہمیشہ سے ایک جھوٹا دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ عمران خان کو یوٹیوب پر لاکھوں لوگ بیک وقت دیکھتے اور سنتے ہیں لیکن ان کے یہ دعوے دراصل مصنوعی ہیں کیونکہ سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنی ٹوئیٹ میں ثبوت کے ساتھ دعوٰی کرتے ہوئے لکھا "“قوم” اور خطاب۔ عمران خان آفیشل یوٹیوب چینل:11 منٹ کے بعد ویورزکی تعداد 10,380
جبکہ خطاب ختم ہونے کے کچھ دیر بعد: 3692 سی طرح تحریک انصاف آفیشل یوٹیوب چینل: 11 منٹ پر ویورز کی تعداد: 13471 اور خطاب ختم ہونے کے کچھ دیر بعد کل ویورز: 4800 رہ گئے.


باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسراء کے مطابق "تحریک انصاف والے درصل روبوٹ یا فرضی ویوز شو کرتے ہیں تاکہ جھوٹی مقبولیت کا دعویٰ کیا جاسکتے اور عمران خان کو ایک مقبول لیڈر بنایا یا ظاہر کیا جاسکے لہذا یہی وجہ ہے کہ خود عمران خان اور ان کی جماعت سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے میں ماہر ہیں.”

جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے بھی بے نقاب ہونے لگے ایک طرف تحریک انصاف میں شامل رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کے اکاونٹ کی ریچ انتہائی کم ہوتی جا رہی ہے سانحہ نو مئی جس میں تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک دشمنی کا کردار ادا کرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے کیے اور منظم منصوبہ بندی کے تحت کاروائی کی تھی جس کے بعد سے عمران خان کی تحریک انصاف ون مین شو بن چکی ہے عمران خان حکومت میں کابینہ میں شامل اور عمران خان کے انتہائی قابل اعتماد ساتھی بھی عمران خان سے الگ ہو چکے ہیں لہذا اب عمران خان شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور کسی سے بات نہ کرنے والے عمران خان اب بات چیت کے لئے تیار ہیں مگر اب ملک دشمنی کرنیوالے سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں

موجودہ حالات میں عمران خان کو پارٹی رہنماوں کی علیحدگی کے بعد سب سے بڑا دھچکا سوشل میڈیا نے پہنچایا ، کہا جاتا تھا کہ عمران خان سوشل میڈیا پر مقبول مگر آج کے عمران خان کے خطاب نے مقبولیت کے تمام تر دعوے ہوا میں اڑا دیئے گئے ہیں اور یوں وہ اب سوشل میڈیا پر بھی بے نقاب ہوچکے ہیں.
مزید یہ بھی بڑھیں؛
ارشد شریف قتل کیس،عمران خان سے تحقیقات کی استدعا مسترد

سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ
روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی
نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی
خیال رہے کہ عمران خان کے خطاب کے دوران ویوز کا زیادہ ہونا اور بعد میں کم ہونے سے واضح ہوگیا کہ عمران خان جس کے بارے میں دعوی کیا جاتا تھا کہ اسکو لاکھوں لوگ سنتے اور دیکھتے ہیں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اسکو آج یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد چند ہزار رہ گئی ہے حالانکہ پاکستان میں یوٹیوب صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ایک صارف کے مطابق یہ سب عمران خان کے اپنے ہی کرتوتوں کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے جس میں کسی اور کا قصور نہیں بلکہ خود عمران خان کی انا اور ہٹ دھرمی شامل ہے

Comments are closed.