روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی

0
51
dollar

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.28 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی کے بعد 295 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز کے دوران فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی کے بعد 1948 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نسی قدر دو لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں چار ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قدر ایک لاکھ 87 ہزار 757 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ مزید یہ بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر برقرار رہی۔

Leave a reply