عمران خان کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

0
176
pti

سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ لے کر پی ٹی آئی کارکنان جیل کے باہر پہنچ گئے

پی ٹی آئی کی قیادت گھروں میں عید منا رہی ایسے میں کارکنان عید کے موقع پر جیل پہنچے اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا، پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت خاتون رہنما سیمابیہ طاہر نے کی، کارکنان نے بینرز و پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی رہائی کے مطالبات درج تھے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کی وجہ سے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بند کر دی،پولیس نے مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے پر جانے سے روک دیا، جیل کالونی گیٹ سے آگے کی اجازت نہ دینے پر مظاہرین منتشر ہو گئے

ہماری عید تب ہو گی جب عمران خان رہا ہوں گے، سیمابیہ طاہر
اس موقع پر سیمابیہ طاہر کا کہنا تھا کہ قیدی نمبر 804 کا کوئی قصور نہیں، کوئی غلط کام نہیں کیا، کرپشن نہیں کی، اس نے پاکستا ن کی خود داری کی بات کی، ترقی، سالمیت ، بقا کی بات کی، اسی لئے سزا بھگت رہا ہے، ہمیں جو مرضی کر دیا جائے، مار دیا جائے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے، ہماری کوئی بھی خوشی آپ کے بغیر نامکمل ہے، ہماری عید تب ہو گی جب عمران خان باہر آئیں گے، ہمیں یقین ہے کہ یہ لوگ جلد آپ کو چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے،

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو جب میں اپنے والد سے ملنے اڈیالہ جیل گئی تو مجھے کچھہ لوگ ملے جو کئے روز سے جیل کے باہر کھڑے اپنے کپتاں اور نائب کپتان کو عید مبارک پہنچانے کے لئیے بےتاب تھے ۔ انہوں نے یہ عید مبارک کے کارڈ دئیے جو کہ میں نے جیل انتظامیہ کو مخدوم صاحب اور خان صاحب تک پہنچانے کا کہا ۔ امید ہے یہ کارڈ کپتان اور نائب تک پہنچا دیئے گئے ہونگے, ان سے اُن کو اندازہ ہوگا کہ لوگ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں اور کتنا یاد کرتے ہیں, پوری عوام ان کی رہائی کیلئے دعاگو ہے اللہ تعالیٰ دونوں کو لمبی عمر صحت عطا فرمائے اور جلد گھر لے آئے۔

اڈیالہ جیل کے باہر ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ پر چھ سے سات پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا،پی ٹی آئی کارکنان گیٹ نمبر پانچ پر جیل کی وڈیوز بنارہے تھے،پولیس نے وڈیو بنانے والے کارکنوں کو حراست میں لیکر اڈیالہ جیل چوکی منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد کا جیل کی ویڈیوز بنانا ممنوعہ ہے،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،

تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے،پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں،

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Leave a reply