انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی ،جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،عمران خان کی بہنیں علیمہ خان ، عظمی خان حاضری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہاکہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ،انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزیدسماعت9 دسمبر تک ملتوی کر دی.

عدالت پیشی کے موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی، پارٹی کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کروں گی،انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ عمران خان کو جیل سے نہیں نکالنا۔پورا عدالتی نظام ان کو سپورٹ کر رہا ہے۔ہمیں عدلیہ، ججز سے ناامید نہیں ہونا چاہئیے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا زبردست فیصلہ دیا کہ جیل ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے،ہمیں کوئی امید نہیں کہ عمران خان سائفر کیس سے باہر آئیں گے، عمران خان کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،ہمیں کوئی امید نہیں ہے ان کو جیل سے رہا کریں گے یا ان کی ضمانت ہوگی، عمران خان جیل میں رہیں یا باہر، وہ لیڈر ہیں.

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے گرفتار کارکنوں سے ملاقات کی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے بخشی خانے میں ملاقات کی،اس موقع پر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے.

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

Shares: