ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات کا معاملہ ،بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید و دیگر کے خلاف مقدمہ کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے بانی پی ٹی آئی ، شیخ رشید و دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کی،شریک ملزمان علی نواز اعوان اور صداقت عباسی بھی عدالت پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف ایڈوکیٹ ، آمنہ علی، رضوان اختر اعوان اور مرزا عاصم ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے، سردار مصروف ایڈوکیٹ نےکہا کہ گزشتہ سال فروری میں بریت کی درخواست دائر کی تھی ، ہم اس کیس میں بریت کی درخواست پر آج دلائل دینا چاہتے ہیں،جج ملک عمران نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صداقت عباسی، علی نواز اعوان اور شیخ رشید کے چالان عدالت میں آگئے ہیں ،سردار مصروف ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ ایف آئی آر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت درج کی گئی ہے، اس مقدمے میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج وغیرہ کچھ بھی موجود نہیں ہے ، متعلقہ بندے کی طرف سے مقدمہ درج کروایا ہی نہیں گیا ،
ملزمان کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے،پرویز خٹک، اسد قیصر،اسد عمر،علی امین گنڈاپور بھی شریک ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں،
حکومت کیا کر رہی مجھے کوئی علم نہیں،میںتو ریسٹ کر رہا ہوں، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، خاموشی عبادت ہے،حوصلے سے صبر اور استحکام سے اور خاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے،میں ہارگیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کر لیا جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں، صحافی نے سوال کیا کہ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہورہے ہیں،جس کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لارہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے،یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتاہے،
صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ موجودہ حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں آنے والا وقت کیسا ہوگا ؟ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کیا کر رہی مجھے کوئی علم نہیں، نہ ٹی وی دیکھا رہا نہ اخبار پڑھ رہا اور نہ ٹویٹ کر رہا،میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ،
لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
ایک ہی الزام،شیخ رشید پر متعدد مقدمے،عدالت نے رپورٹ کی طلب
طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، عدالت کے استفسار پر شیخ رشید کا جواب
شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا ،نہیں معلوم کیا ہونے جا رہا،شیخ رشید
شہریار ریاض کو پی ٹی آئی نے3 کروڑ میں ٹکٹ دیا، شیخ رشید کا ویڈیو بیان وائرل
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا