عمران خان بیان واپس لیں ورنہ قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں، پیپلز پارٹی

qamarbukhari

پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیئر بخاری نے وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی ہے عمران خان کے خلاف قانونی نوٹس بھیجیں گے عمران خان کے بیان پر اپنا موئقف دینا چاہتے ہیں عمران نے جو الزام لگائے وہ اس کی عادت ہے ان الزامات کا کوئی ثبوت اس کے پاس نہیں ہے عمران خان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جو سیاسی طور پر مر چکا ہے وہ ڈپریشن کا شکار ہے ڈپریشن میں وہ ہر کسی پر الزام لگا تا ہے پی پی پی عمران خان کو لیگل نوٹس دے گی اگر عمران خان اپنا بیان واپس نہیں لیتا تو ہم اگلی کارروائی کرینگے،

وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ہمیشہ دوسروں پر الزامات لگائے،عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے،عمران خان نے پیپلزپارٹی قیادت پر سنگین الزام لگایا،عمران خان نے کہا کہ دہشتگرد تنظیم کو میرے اوپرحملے کیلئے پیسے دیئے گئے،ملک جب بھی مشکل دور سے گزررہاہوتا ہے عمران خان نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، عمران خان کے الزامات کی انکوائری ہونی چاہیے، عمران خان کے اس الزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عمران خان نے انتہائی گھٹیا اور بیہودہ الزامات لگائے ہیں، ہم ان بیہودہ الزامات کے خلاف کورٹ جائیں گے٬ عمران خان کے ان گھٹیا الزامات کے باعث آصف علی زرداری کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں٬عمران خان کیخلاف جھوٹا الزام کا مقدمہ دائر کریں گے، ہماری پارٹی کے کسی کارکن یا قیادت پر حملہ ہوا تو اس کاذمہ دارکون ہوسکتا ہے؟ اگر عمران خان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں تو اداروں کو دیں،اگر مصدقہ اطلاعات یا ثبوت نہیں ہیں تو عمران خان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

Comments are closed.