عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس،جرمانے کے ساتھ سماعت ملتوی

0
39
imran khan

سابق وزیر اعظم عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی

خواجہ آصف کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی، عمران خان کے وکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت نہیں کی ،عدالت نے خواجہ آصف اور عمران خان کے وکلا پر 10,10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی بلوچ نے ہرجانہ کیس کی سماعت کی

ایسوسی ایٹ وکیل نے استدعا کی کہ خواجہ آصف کے وکیل کی بھتیجی کی شادی ہے، سماعت ملتوی کی جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے کیس چل رہا ہے، آج جرح کے موقع پر التوا کی درخواست کر دی،سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں لکھا کہ دونوں سائیڈز تاخیر کی ذمہ دار ہیں، قانون کہتا ہے کہ ہرجانے کے دعوی کا 90 دن میں فیصلہ کیا جائے،بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے سماعت آپ کی مرضی کی ڈیٹ تک ملتوی کر دیتا ہوں،

وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق التوا کی درخواست پر پانچ ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہےعدالت ہمارا کنڈکٹ دیکھے، جب سے کیس ہمارے پاس آیا کوئی التوا نہیں مانگا،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت آخری موقع دے دے،عدالت نے ریامرکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو جرمانہ عائد کرنے پر اعتراض ہے تو اس فیصلے کو چیلنج کر دیں، وکیل کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ عمران خان بھی 11 فروری کو جرح کے لیے وڈیو لنک پر دستیاب ہوں گے، عدالت نے خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کے ہرجانہ کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی

شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

Leave a reply