اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوری نظام میں شامل کرنے پر خوشی ہے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کے آغاز کی تقریب منعقد کی گئی
سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغازکر دیا گیا،ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے پاور آف اٹارنی جنرل کی تصدیق کی جاسکے گی، ذاتی موجودگی ضروری نہیں ڈیجیٹل پورٹل نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا ڈیجیٹل پورٹل ابتدائی طور پر 10ممالک میں شروع کیا جا رہا ہے
وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محنت کش پاکستانیوں کی وجہ سے ملک چل رہا ہے،پاور آف اٹارنی کا حصول بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑا مسئلہ تھا، اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مشکلات کاسامنا تھا، جب بھی پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ، اوورسیز پاکستانی ساتھ دیتے ہیں،اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،اوورسیز پاکستانی جب بھی بزنس کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں نقصان ہوتا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے،ہمارے ملک میں بدقسمتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹس پر قبضہ ہوجاتا ہے،جب بھی مشکل وقت آیا، اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور مدد کی اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں شامل کرلیا ہے، 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ حق دیا ہے، ووٹ کا حق ملنے کے بعد ہر حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی قدر کرے گی،اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوری نظام میں شامل کرنے پر خوشی ہے،پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے نہیں چاہتے کہ تبدیلی آئے، یوٹیلٹی اسٹورز کے اندر ہم نے چیک اینڈ بیلنس کیلئے آٹومیشن کی بات کی،
قبل ازیں چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں آئے اور کہا کہ ای وی ایم کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتے ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا،ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی مشینیں ہونگی، فگر آؤٹ کرنا باقی ہے، عالیہ کامران نے سوال کیا کہ بلوچستان کے حلقہ بندیاں کسے ہونگے؟ جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی؟ بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کر جاتے ہیں،اکرم درانی نے کہا کہ میرے حلقے کو دو حصوں میں تقسیم کریں گے، جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتا،
قبل ازیں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ سے ڈر رہی تھی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ کا حق استعمال کریں گے، کتنے لاکھ ای وی ایم کی ضرورت ہوگی، اسکا تعین الیکشن کمیشن کے ساتھ بیٹھ کر کیا جاسکتا ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ ڈالر کے قریب پہنچ گیا
پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی
پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول
خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،کلبھوشن بارے بل بھی منظور،اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی