گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 33 نئے کیس رپورٹ. قومی ادارہ صحت

0
41

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 33 نئے کیس رپورٹ. قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33کیس رپورٹ ہوئے ۔ جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار942 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے33 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 0.84 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 19 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔


ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے، ٹیسٹوں میں سے کراچی میں 225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور یہاں مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی،لاہور میں811 ٹیسٹوں میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت اورشرح 0.74 فیصد،پشاور میں433 میں سے 7 مثبت اور شرح 1.62فیصد رہی، کوئٹہ میں 81 میں سے 2 مثبت اورشرح 2.47 فیصد جبکہ ملتان میں کئے گئے 84ٹیسٹوں میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 2.38فیصد رہی۔

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں سرکاری اعداد و شمار کورونا کے اصل اثرات نہیں بتا رہے۔ عالمی ادارہ صحت نے چین کی جانب سے جاری کیے جانے والے کورونا سے متعلق اعدادو شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے اعدادوشمار کورونا کی حقیقی صورتحال پیش نہیں کر رہے۔

جینیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کورونا وائرس سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس اب بھی مکمل اعداد و شمار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں انتہائی نگہداشت میں داخل مریضوں اور ہلاکتوں سے متعلق چین کے اعداد و شمار بیماری کے حقیقی اثرات کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کر رہے. مائیکل ریان نے اس بات پر زور دیا کہ وائرس کے حقیقی اثرات سے متعلق یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ کیسے پھیل رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
بیجنگ میں کورونا کا اومی کرون ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چینی اعدادوشمار کے مطابق دسمبر سے اب تک چین میں کورونا وائرس سے 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جبکہ چین کے سرکاری میڈیا نے ایک سینیئر ڈاکٹر کے حوالے سے کہا کہ مرکزی شہر شنگھائی کی 70 فیصد آبادی ممکنہ طور پر کورونا سے متاثر ہے۔

Leave a reply