بھارت، بینک ہڑتال سے کتنا نقصان ہوا؟

0
43

بھارت ریاست گجرات میں بھی ملک بھر کی طرح بینکوں میں ہڑتال کی گئی۔ ہڑتا ل سے صرف گجرات میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

بھارت، ہجومی تشدد میں ایک مزدور کی جان کیوں لی گئی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا بینک امپلائز یونین اور دیگر بینک ایمپلائیز فیڈریشن آف انڈیا نے ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی ۔ ہڑتال کی وجہ سے صرف بھارتی ریاست گجرات میں ہی ایک دن میں تقریباً 15 ہزار کروڑ کا کاروبار متاثر ہوا ۔

واضح رہے کہ ہڑتال میں بھارتی اسٹیٹ بینک اور انڈین اوورسیز بینک نے شرکت نہیں کی۔

بھارت، کانگریسی رہنما چدمبرم کے خلاف نئی چارج شیٹ داخل

دوسری طرف ماہا گجرات بینک امپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جنک راول کے مطابق ریاست گجرات کے4 ہزار بینکوں سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار ملازمین نے ہڑتال میں شرکت کی۔ہڑتال سے 15 ہزار کروڑ روپے کا بینک کا کام متاثر ہوا۔ بینک اہلکاروں نے جگہ جگہ احتجاج کیا۔

بھارت، زبردست سڑک حادثہ، کتنے افراد ہلاک ہوئے

مسٹر راول نے کہا کہ ہڑتال کی بنیادی وجہ بنکوں کا انضمام تھا۔ علاوہ ازیں بینک کا قرض لے کر واپس نہ لوٹانے والوں کو قصوروار قرار دے کر وصولی کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔ دریں اثناءبینکوں میں غیر ضروری سروس ٹیکس کی بھی مخالفت کی جا رہی ہے۔

Leave a reply