مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ...

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اراضی...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک...

کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...

لداخ تنازعہ،بھارت کو ایک بار پھر سبکی، چین نہ مانا، مذاکرات ناکام

لداخ تنازعہ،بھارت کو ایک بار پھر سبکی، چین نہ مانا

‏چین بھارت کور کمانڈر کے 13ویں مذاکرات ناکام ہو گئے

لداخ اور ایل اے سی پر سرحدی کشیدگی کا معاملہ حل نہ ہو سکا ،پیپلز لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ بھارتی مطالبات نامعقول اور غیر حقیقت پسندانہ ہیں، ‏بھارت کی جانب سے سرحد پر چھیڑ چھاڑ کے نئے واقعات بھی سامنے آئے ہیں،چین نے معاملے کو ہر ممکن طور پر ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی،‏اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لئے چین کا عزم بالکل واضح ہےتوقع ہے بھارت صورتحال کا اندازہ لگانے میں کوئی غلطی نہیں کرے گا،

قبل ازیں بھارت اور چین کے مابین مولدو گیریژن میں کور کمانڈر سطح کے 13 ویں دور کے مذاکرات ہوئے۔ تقریباً دو ماہ کے وقفے کے بعد ہونے والی بات چیت صبح 10:30 بجے شروع ہوئی اور شام تقریباً سات بجے ختم ہوئی۔ یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایل اے سی کے پار چینی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 50 ہزار سے زائد پی ایل اے فوجیوں کو سرحد پر تعینات کیا گیا ہے۔

بھارت اور چین اب تک پینگونگ اور گوگرا کے علاقوں سے فوج اور ہتھیاروں کو ہٹا کر تنازعہ ختم کر چکے ہیں، تاہم دیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں میں تنازعہ جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا 12 واں اور آخری دور 31 جولائی کو منعقد ہوا تھا جس کے بعد دونوں فریقوں کی فوجوں نے گوگرا سے انخلا کا عمل مکمل کیا۔

بھارت اور چین اب زیر التوا معاملات کو جلد حل کرنے کے طریقوں پر بات چیت کر رہے ہیں ،بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارتی فوج نے کہا کہ اتوار کی بات چیت کے دوران بھارت نے کشیدگی کو دور کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں لیکن چینی فریق راضی نہیں تھا

قبل ازیں بھارت کے زیر انتظام لداخ میں کنٹرول لائن پر چین اور بھارت کی افواج کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ کے بعد چائنہ نے بھارتی فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس میں فوجیوں کو زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

چین اور بھارت کے مابین بھی لداخ کے حوالہ سے کشیدگی میں اضافہ ہی ہو رہا ہے، چین نے بھارتی کرنل سمیت 20 فوجیوں کو مار دیا تھا، بھارت چین کے معاملے پر خاموش رہا،کبھی دھمکیاں بھی دیتا رہا لیکن چین بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیتا رہا،چین نے گھس کر بھارتی زمین پر لداخ میں قبضہ کیا جس کو تاحال بھارت چھڑا نہیں سکا،

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

سرد موسم ،لداخ میں بھارتی فوج مشکل میں،بھارتی فوجی حکام نے چین کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan