مزید دیکھیں

مقبول

اسپائس جیٹ کے کیبن کریو کا دوران پرواز ہولی ڈانس

ایک ویڈیو جس میں اسپائس جیٹ کے کیبن کریو...

اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں بھی روک لیں

اسرائیلی قابض فوج نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں...

حافظ آباد: کالیکی منڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثہ، مسافر جاں بحق

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) کالیکی منڈی ریلوے...

بھارت میں چھٹے مرحلے کے انتخابات،پولنگ جاری

بھارت میں انتخابات جاری ہیں،کل سات مرحلوں میں انتخابات ہو رہے ہیں، آج چھٹے مرحلے میں نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ جاری ہے

چھٹے مرحلے میں لوک سبھا کی 58 سیٹوں کے لیے پولنگ ہو رہی ہے، نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی،بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا ، دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر 1.52 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔دہلی میں پہلی بار ووٹر کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، دارالحکومت دہلی میں لوک سبھا کی سات نشستیں ہیں، بی جے پی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے،تین سیٹوں پر کانگریس اور چار سیٹوں پر عام آدمی پارٹی سے بی جے پی کا مقابلہ ہے، عام آدمی پارٹی اور کانگریس بے جے پی کے خلاف ملکر الیکشن لڑ رہی ہیں.الیکشن کمیشن نے دہلی میں کل 2627 مقامات پر 13,637 پولنگ بوتھ قائم کیے ہیں جن میں سے 429 کو حساس قرار دیا گیا ہے، معذور اور بزرگ افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ڈرون کے ذریعے بھی علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے،سی اے پی ایف کی 46 کمپنیاں، 19000 ہوم گارڈز اور 33000 دہلی پولیس کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں .

ووٹ دینے پر شراب میں 20 فیصد ڈسکاؤنٹ کی آفر
دہلی میں انتخابات کے دوران ووٹرز کے لیے آفرز سامنے آئی ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالے جا سکیں ،دہلی میں انتخابات کے موقع پر مفت رائیڈرز سروس دی جا رہی ہے تو وہیں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے،ووٹ دے کر انگلی پر سیاہی کا نشان دکھا کر کئی سٹورز سے پچاس فیصد تک بھی ڈسکاؤنٹ دستیاب ہے، منسٹری آف بیئر، دی ٹیلر بار، چیدو، بریوکارٹ، ویتنام و دیگر آؤٹ لیٹ نے ووٹر کے لئے سکیم متعارف کروائی ہے، کئی ہوٹلز اور بارز نے بھی ووٹرز کے لئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ،ووٹ دے کر بار میں جائیں اور سیاہی کا نشان دکھا کر شراب میں کل بل پر 20 فیصد رعایت حاصل کریں،سامبا برانڈ نے ووٹرز کے لئے یہ آفر دی ہے، وہیں ووٹرز کو ایک رائیڈرز کمپنی ووٹ دینے کے بعد مفت گھر چھوڑنے کی سہولت دے رہی ہے تو ایک کمپنی نے ووٹر کے لئے پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے

بھارتی انتخابات ، مودی کی بے چینی،سادہ اکثریت حاصل کرنا مشکل

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مودی کی اگنی ویر سکیم،رشتے آنا بند،نوجوانوں نے بھارتی فوج میں جانا چھوڑ دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan