بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ،گجرات میں ایمرجنسی نافذ،ریلوے میں احتیاطی تدابیر

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ،گجرات میں ایمرجنسی نافذ،ریلوے میں احتیاطی تدابیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے،

بھارتی وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر، اترپردیش میں کرونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے ہیں،دہلی میں کرونا کے سات ، اترپردیش میں 12 ، کرناٹک میں 6 مریض ہیں جبکہ مہاراشٹر میں 32‘ لداخ میں تین اور جموں وکشمیر میں دو مریض ہیں۔ تلنگانہ میں 3، راجھستان میں 2 تمل ناڈو‘ آندھراپردیش اور پنجاب سے ایک ایک مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

بھارتی وزارت صحت کے مطابق کیرالہ میں کرونا وائرس کے 22 مریض ہیں،

کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے بعد بھارت نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گجرات میں آج سے دو ہفتوں کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،اترپردیش نے ریاست کے 11 اضلار میں سینما ہال ،تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں

بھارت میں ریلوے حکام نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں، محکمہ ریلوے نے تمام ٹرینوں سے کمبل ہٹانے کے اقدامات جاری کر دیئے اور کہا گیا کہ ہر سفر کے بعد کمبل کو دھلوایا جائے،اے سی کوچز میں نئے کمبل دیئے جائیں.

بھارت میں وزارت صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بنیادی احتیاطی اقدام کو اپنائیں تاکہ وہ خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔ بڑے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں اگر کسی شخص کو کھانسی یا بخار ہے تو اسے دوسروں کے ساتھ قریب آنے سے بچنا چاہئے۔ شہری اپنے ہاتھ صاف کئے بغیر آنکھیں، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔ عام مقامات پر لوگوں کو تھوکنے سے بچنا چاہئے۔

وزارت صحت کی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو صابن سے بار بار ہاتھ دھونا چاہئے لوگوں کو کھانستے یا چھینکتے وقت رومال یا ٹیشو پیپر سے اپنا منہ اور ناک ڈھک لینا چاہئے اور استعمال کے بعد رومال کو فوراً ڈسٹبن میں پھینک دینا چاہئے۔بخار، سانس لینے اور کھانسی کی صورت میں ڈاکٹر سے فوراً مشورہ کرنا چاہئے۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا

بھارت میں کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد مشتبہہ کیسز ہیں جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں،بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ بارڈر بند کر دیاہے، مودی سرکار نے قومی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لئے 4 لاکھ لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے

Comments are closed.