بھارت میں نیا فتنہ،میں نے نیا قرآن تیار کر لیا،وسیم رضوی ملعون کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک طرف جہاں مسلمانوں کی زندگی تنگ کر دی گئی ہے،مساجد کی بے حرمتی کی جاتی ہے وہیں بھارت میں ایک نیا فتنہ سامنے آیا ہے

بھارت میں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں نے نیا قرآن مجید تیار کیا ہے نعوذ باللہ، وسیم رضوی کہتا ہے کہ میں نے قرآن مجید سے 26 آیات نکال دی ہیں اور نیا قرآن مجید بنایا ہے، ان 26 آیات میں دہشت گردی کی ترغیب دی گئی نعوذبااللہ، اسی وجہ سے بھارت میں دہشت گردی ہوتی ہے

وسیم رضوی مزید کہتا ہے کہ میں نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے کہ میں نے جو قرآن مجید نیا بنایا ہے اسکو تمام مدارس میں پڑھایا جائے، جلد یہ قرآن مجید مارکیٹ میں بھی دستیاب ہو گا، اور یہی صحیح ہے

وسیم رضوی نے مزید کہا کہ موجودہ قرآن مجید موجودہ ترتیب کے اعتبار سے درست نہیں، یہ ملکی مفاد میں قطعی مناسب نہیں بھارت کو اس میں پہل کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں۔

وسیم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس ضمن میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے بغیر کوئی تفصیلی ہدایت کے خارج کردیا گیا۔ اسی درخواست کو دوبارہ سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں دوبارہ دائر کیا گیا لیکن وہ التوا کا شکار ہے

بھارتی سپریم کورٹ اس سے قبل وسیم رضوی کی اس طرح کی درخواست پر وسیم رضوی پر 50 ہزار جرمانہ بھی کر چکی ہے

وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید میں تحریف کرنے پر بھارتی مسلمان سیخ پا ہو گئے ہین، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملعون وسیم رضوی کے خلاف توہین عدالت کا کیس ہونا چاپیئےـ بڑے بڑے مرگئے تو قران میں ایک لفظ ایک شوشے ایک نقطے کی تبدیلی نہیں کرسکے یہ کس کھیت کی مولی ہےـ اس ملعون کے ساتھ وہ لوگ جنھوں نے اس کو ووٹ دیا ہے وہ بھی لعنتی ہیں سب کا بائیکاٹ کیا جائےـ قبرستانوں دفن کی اجازت نہ ہوـ

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ دو ٹکے کا وسیم رضوی ہوتا کون ہے قرآن کو تبدیل کرنے والا وسیم رضوی کو معلوم ہونا چاہیے یہ اللہ کا نازل کیا ہوا کتاب ہے اس کو بدلنا تو دور کی بات ہے اس میں تم زبر زیر کی بھی تبدیلی نہیں کر سکتے ہو جس نے بھی قرآن میں ردوبدل کرنے کی کوشش کی اللہ تعالی نے اس کو عبرت کا نشان بنا دیا۔

وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید میں تحریف کرنے پر بھارت کے علماء کرام نے بھی شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ گستاخ، ملعون، خارج از اسلام ، قرآن میں تحریف کےلیے سپریم کورٹ جانے والاکافر، آر ایس ایس کا دلال، حکومت کا ایجنٹ، بابری مسجد کا سودا گر، مدارس اسلامیہ کو دہشت گردی کا اڈہ کہنے والا ، یوپی شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیئرمین مردود وسیم رضوی نے سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد دوبارہ گستاخی کی جرات کی ہے ۔ نعوذباللہ ملعون نے اب قرآن کریم میں تحریف کا دعویٰ کیا ہے اور مودی کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ (نعوذباللہ )تحریف شدہ قرآن کو ملک کے تمام مدارس و مکاتب اور مسلم معاشروں میں پڑھانے کا حکم دیا جائے۔

ملعون وسیم رضوی کی اس گستاخی سے بھارتی مسلمانوں میں شدید اضطراب ہے۔ رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج حافظ سعید نوری کا کہنا تھا کہ وسیم ملعون کی ویڈیو آنے کے بعد خط پڑھنے کے بعد یہاں حضرت مولانا معین الدین اشرف کی صدارت میں ایک فوری میٹنگ بلائی گئی۔ جس میں مولانا عباس رضوی ، مولانا خلیل الرحمان نوری ،وغیرہ موجود تھے، ہم لوگوں نے فوری طور پر ایڈوکیٹ رضوان مرچنٹ صاحب سے رابطہ کیا کیوں کہ سپریم کورٹ میں اسی مسئلے کو لے کر رضا اکیڈمی گئی تھی، جہاں سپریم کورٹ نے مطالبات کو خارج کرتے ہوئے پچاس ہزار جرمانہ کافیصلہ دیا تھا۔ ابوکیل صاحب سے بات ہوئی ہے کہ اس سے قبل بھی اس نے خباثت کی اور جے جے اسپتال پولس اسٹیشن میں ام المومنین حضرت عائشہ ؓ کی شان میں گستاخی کی تھی اس پر ایف آئی آر کی فائل بنی ہوئی ہے اور اب اس نے جو پھر گستاخی کی ہے تو اس سلسلے میں پھر شکایت درج کرائی جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔

رضا اکیڈمی وکیل کے ذریعے لیٹر وغیرہ تیار کرنے کے بعد شکایت درج کرائے گی اور قانونی دائرے کے اندر رہ کر جہاں جہاں بھی افراد شکایت درج کرانا چاہیں وہ لیٹر یہاں سے منگوا لیا جائے گا تاکہ ایک ہی مضمون کا لیٹر تمام پولس اسٹیشنوں میں دیاجائے۔ ہم کوشش کررہے ہیں ان شاء اللہ ملعون کا منہ کالا ہوگا۔ حضور اقدسﷺ کے زمانے سے ہی اس قسم کے واقعے آرہے ہیں اور اللہ تعالیٰ محافظ ہے قرآن کریم کا اس کا ایک حرف کوئی ادھر سے ادھر نہیں کرسکتا یہ جو ملعون قرآن کی توہین کی ہے جلد ہی دنیا وآخرت میں ذلیل و خوار ہوگا

نائب امیر شریعت بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ مولانا شمشاد رحمانی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید قیامت تک رہنے والی انسانیت کےلیے دستور حیات ہے اور انسانی زندگی کے لیے سرمایہ ابدی ہے۔ ایسی صورت حال میں قرآن کو مٹانے کا دعویٰ کرنے والے ہر زمانے میں پیدا ہوئے اور تحریف کرنے کی کوشش کی مگر ان کی کوششیں رائیگاں ہی ثابت ہوئی۔ قرآن مجید کی آیت میں نہ تبدیلی آئی ہے اور نہ قیامت تک آئے گی۔ قرآن مجید میں اللہ نے فرمایا کہ ’لا تبدیل لکلمات الله‘اللہ کے اس فرمان کے بعد اس میں انسانی کوشش جتنی بھی ہوجائے اس میں تبدیلی ممکن نہیں۔ ایسی کوشش سستی شہرت اورحکومت میں اپنا نام بنانے کےلیے کی جارہی ہے اور یہ پائیدار نہیں ہوتی،یہ رسوائی اور ذلت کا ذریعہ بنتی ہے۔

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

انہوں نے تمام مسلمانوں ، قائدین، دانشوران اور ملی و سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ملعون کے خلاف متحد ہوکر آواز اُٹھائیں اور قانونی کارروائی کے ذریعے اس پر گرفت بنائیں اور حکومت سے مطالبہ کریں کہ ایسے ملعون و مردود کو سخت سے سخت سزا دے تاکہ دوبارہ کوئی گستاخی کی جرات نہ کرسکے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کا کہنا تھا کہ اس کی بیہودگی پر کوئی توجہ نہیں دی جائے، ظاہر بات ہے کہ قرآن ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور جب اللہ نے قرآن نازل کیا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے تو یہ خبطی قرآن میں کیسے تحریف کرسکتا ہے۔ یہ ملعون جو کہہ رہا ہے اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اس کا ذہنی توازن کتنا بگڑچکا ہے۔ اس میں حکومت کےلیے غور کرنے والی ہے کہ اس ایک فرد کی حرکت سے نہ صرف ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ اس لیے یہ شخص ہندوستان کی شبیہ کو پورے عالم میں خراب کرنے کا کام کررہا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے، اسے مقامی مسئلہ نہ قرار دے ۔

بھارت میں متنازعہ قانون،مسلمانوں کے لئے مشکلات، مسلم جوڑے کو شادی سے روک دیا گیا

Shares: