کشمیریوں پر مظالم برداشت نہیں ، اعلیٰ بھارتی افسر نے استعفیٰ دے دیا

0
100

نئی دہلی : کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اب بھارتی سول سروسز کے ملازمین نے اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق مودی حکومت کے کشمیرمیں غیر آئینی اقدامات پر استعفٰی دینے والے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسر ’ کنن گوپی ناتھن ‘ نے اعلان بغاوت کردیا۔

اپنے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس افسر کنن گوپی ناتھن نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں عوام سےاحتجاج کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔ انہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر لگائی گئی اظہار رائے کی پابندی قبول نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کنن گوپی ناتھن نے کہا کہ اگر ادارے تباہ ہونے لگیں توکسی نہ کسی کو آواز اٹھانی ہوتی ہے،

کنن گوپی ناتھن نے عوام سے پوچھا کہ اگر دہلی میں شہریوں کو حاصل حقوق سلب کرلیے جائیں تو کیا ہوگا؟ عوام چاہےخوش ہوں یا ناراض اظہار رائے کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی۔کنن گوپی ناتھن کا کہنا تھا کہ انسانی جانیں بچانےکے نام پر لگائی گئی پابندیاں محض فریب ہیں، کیا کسی کو یہ کہہ کر جیل میں بند کیا جاسکتا ہے کہ یہ اس کی جان بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

Leave a reply