بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار اسلام آباد میں لاپتہ، بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارتی میڈیا کی دہائیاں جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 ارکان لاپتہ ہو گئے ہیں

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے دو ارکان پیر کے روز اسلام آباد میں لاپتہ ہو گئے، ہیں اور ان دونوں کے موبائل فون بھی بند ہیں،

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں اراکین کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہیں ، بھارت نے اس معاملہ کو پاکستان کے سامنے اٹھایا ہے، بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار صبح سے ہی سرکاری ملازمت کے دوران لاپتہ ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکار سی آئی ایس ایف کے ڈرائیور تھے اور وہ اسلام آباد میں ڈیوٹی پر تھے۔ تاہم وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکے۔ بھارتی ہائی کمشین کے عہدیداروں نے لاپتہ عہدیداروں کے ساتھ رابطے کی کوشش کی لیکن دونوں تک رسائی نہیں ہوسکی ، دونوں کے موبائل نمبر بند ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسے دنوں میں پیش آیا جب بھارت نے دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں پر جاسوسی کے الزامات عائد کرنے کے بعد انہیں ملک سے نکال دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی سفیر کی گاڑی کا پاکستان کے حساس ادارے آئی ایس آئی کے ایک رکن نے پیچھا کیا ،اور وہ موٹر سائیکل پر سوا تھا،آئی ایس آئی نے بھارتی سفیر کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے لئے بھارتی سفیر کی رہائشگاہ کے باہر متعدد افراد کو کھڑا کر رکھا ہے

سکم میں بھارتی فوج کو چین کی جانب سے رسوائی کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا

بھارتی فوج کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

بھارت سرکار نے اس مبینہ واقعہ پر پاکستانی حکومت سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان ہم سے بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے، یہ کاروائی بھارتی سفیر کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے،

بھارت کی جانب سے پاکستان پر الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق الزام عائدکئے جا رہے ہیں ، بھارت کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے

فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Comments are closed.