پی ٹی آئی دور میں بغیر ٹیسٹ انٹرویو انفلوائنسرز بھرتی کیئے جانے کا انکشاف

0
33

تحریک انصاف کے دور میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً 1050 لوگ بغیر کسی انٹریو کے بھرتی کیئے گئے تھے جو گھر بیٹھے 25000 روپے لے رہے ہیں جبکہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر مختلف ٹرینڈ میں حصہ لیتے اور انہیں سپورٹ کرتے جبکہ خیبر پختونخوا کے دیگر ڈیپارٹمنٹ سمیت 5000 لوگ بھرتی ہیں اور ان سب کو گھر بیٹھے 25000 روپے ماہوار ملتے ہیں. ذرائع کے مطابق ان کو تنخواہ سرکاری خزانہ سے ملتی جبکہ ان کا کام پی ٹی آئی کی حمایت میں ٹوئیٹ، پوسٹ اور کمنٹ کرنا ہے.

جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے انچارج اکرام کھٹانہ نے بھی اس چیز کا اعتراف کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ نے جن سوشل میڈیا انفلوائنسرز کا ذکر کیا ہے یا جو لسٹ سامنے آئی ہے وہ صرف محکمہ اطلاعات میں نہیں بلکہ دیگر محکموں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان افراد کا کام تحریکِ انصاف نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اُجاگر کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اکرام کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ان تمام پانچ ہزار سوشل میڈیا انفلوائنسرز کو ایک سال کے لیے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا اور ان کی بھرتی اخباری اشتہار، ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے کی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق
مینار پاکستان جلسہ: عمران خان کی تقریر کے دوران کئی رہنما اورکارکن پنڈال چھوڑ کر چلے گئے


تاہم سوشل میڈیا پر اس بارے میں پی ٹی آئی کو کافی تنقید کا سامنا ہے عرفان اللہ جان لکھتے ہیں کہ پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کی سابق حکومت کے کئی منصوبوں کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ نگران کابینہ نے پی ٹی آئی دورِ حکومت میں بھرتی کیے گئے پانچ ہزار سوشل میڈیا انفلوائنسرز کی بھی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply