مزید دیکھیں

مقبول

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

امریکا کی پاکستان میں شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ایک...

ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک...

کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...

بھارتی ہٹ دھرمی،ہندو یاتریوں کو لانے والی پرواز کو اجازت دینے سے انکار

بھارتی ہٹ دھرمی،ہندو یاتریوں کو لانے والی پرواز کو اجازت دینے سے انکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے ایک بار پھر پاکستان کی امن کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

بھارت نے ہندو یاتریوں کو لانے کے لئے پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6271 آج صبح آٹھ بجے دہلی سے پشاور کے لئے شیڈول تھی تا ہم بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملی جس کے بعد پرواز کو منسوخ کر دیا گیا، خصوصی پرواز سے بھارت سے ہندو یاتریوں کو پاکستان آنا تھا اور کرک سمیت دیگر مذہبی مقامات پر تقریبات میں شرکت کرنی تھی،

ائیرلائن ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ صرف بھارتی ائیرلائن کو یاتریوں کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت ہے

واضح رہے کہ بھارت آنے جانے والے طیاروں کو پاکستان کی جانب سے متعدد بار لینڈنگ کی اجازت دی جا چکی ہے تا ہم بھارت نے آج یاتریوں کی خصوصی پرواز نہیں آنے دی، رواں برس نو اکتوبر کو سی اے اے کی اجازت پر بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا ،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پروازنے سری نگر سے شارجہ جارہی تھی ،بھارتی طیارے ایئر بس 320 نے پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا،مسافر بردار طیارہ لاہورریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا ، سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی،سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی

قبل ازیں رواں برس 8 مئی کو نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد نیو ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد آئیر پورٹ پر لینڈ کیا تھا،پاکستانی حکام کے مطابق یہ طیارہ کینڈین ائیر فورس کا تھا جوکہ نیو دہلی سے آیا

مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

ایک ماہ میں کتنے بھارتی طیاروں کی ہو چکی ہے اسلام آباد میں لینڈنگ؟

اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ

بھارتی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آ گیا

قبل ازیں رواں برس ہی دو مارچ کو شارجہ سے لکھنو جانے والی بھارتی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی بنیادوں پر کراچی میں لینڈ کروا دیا گیا تھا،شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی انڈیگو ائیر لائن کی پرواز 6 ای 1412 صبح 4 بجے جونہی ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ائیرپورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔ ۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی طبی امداد دیے جانے تک 60 سالہ مسافر حبیب الرحمان سلمان جہاز میں ہی انتقال کر چکا تھا۔

پرواز نمبر پی کے 306 جمعہ کے روز ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوگئی 

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارتی فوج کی عسکری صلاحیت سامنے آ گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan