انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر 223 روپے کا ہوگیا

0
41

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی : پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔

منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہوکر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 216 روپے 75 پیسے ہو گیا تھا بعد ازاں روپے کی قد میں مزید کمی دیکھنے میں آ ئی اور کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 223 روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر8 روپے مہنگا ہوکر 224 روپے میں فروخت ہورہا ہے-

واضح رہے کہ شہبازحکومت کےدوران ڈالر 40 روپے7 پیسےتک مہنگا ہوچکا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر 58 روپے88 پیسےتک مہنگا ہواتھا جو ملکی تاریخ میں اس کی بلند ترین سطح ہے ہر روز ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوچھو رہا ہے-

Leave a reply