ایران کے بعد ایک اور پڑوسی ملک میں کرونا وائرس کا حملہ، پاکستان کے لئے شدید خطرہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بعد افغانستان میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

افغان حکام کے مطابق کرونا وائرس کا مریض صوبہ ہیرات میں سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، مریض کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے

دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت نے فوری طور پر ایران کے لیے فضائی اور زمینی راستوں کے ذریعے سفر پر عارضی پابندی لگا دی ہے اور ایران سے انڈوں اور مرغیوں کی درآمد بھی روک دی ہے.

ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

دوسری جانب چین میں اب تک کورونا وائرس کے77 ہزار 150 کیسز کی تصدیق ہوچکی،چین میں 24 گھنٹوں میں کوروناکے مزید 409 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی،چین بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 592 تک پہنچ گئی،چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد 27 ہوگئی،چین سمیت دنیابھرمیں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد 2ہزار 619تک پہنچ گئی،

 

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی

Shares: