ایران میں کرونا وائرس سے 50 ہلاکتیں، عالمی ادارہ صحت کا شدید تشویش کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قم میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی
خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں کرونا وائس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ،خبررساں ادارے نے ایرانی وزیراعظم کے بیان کے بیان بارے کہا کہ ایرانی وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قم میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
BREAKING: Iranian MP says that at least fifty people have died of coronavirus in his city of Qom
— The Spectator Index (@spectatorindex) February 24, 2020
ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے
عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس نے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کےایسے کیسز پر تشویش ہے، جن کا چین سے براہِ راست یا دیگر تصدیق شدہ کیسز سے کوئی واضح تعلق نہیں ہے۔
ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ایران میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد قابو پانے کے امکانات کم ہوگئے، ایران میں ہونے والی اموات اور انفیکشن کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے
دوسری جانب چین سے جنم لینے والے کرونا وائرس سے گزشتہ ایک دن کے دوران متاثرہ 150 مریض ہلاک ہو گئے ہیں، چین، جاپان، تائیوان، ایران، اٹلی، فلپائن سمیت متعدد ملکوں میں کرونا وائرس سے اب تک دو ہزار چھ سو انیس افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ 79 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
تائیوان میں کرونا وائرس سے اموات 28 ہو گئیں، اٹلی میں وائرس سے 3 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے، مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہفتے میں 3 سے 152 ہو چکی ہے،
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی








