ایرانی فوج کی مشقوں کے دوران امریکی ڈرون طیارے جاسوسی کرنے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی مشقوں کے دوران امریکی ڈرون طیارے جاسوسی کرنے لگے

خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے بحری فوج اور زمیینی فوج کی مشقوں کے دوران قریبی علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں کے آنے کا پتہ لگایا ہے، جس کے بعد ایران نے ڈرون کو واپسی پر مجبور کر دیا، ایران نے خبردار بھی کیا کہ امریکہ باز آ جائے، امریکی ڈرون طیارے MQ-9 اورRQ-4 ساخت کے تھے،ایرانی فضائیہ کی جانب سے مسلسل وارننگ کے بعد امریکی ڈرون طیارے بھاگ گئے،

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی فوج کی مشقیں ذوالفقار جاری تھیں جب امریکی ڈرون قریب آئے، مشقوں کے ابتدا کے بعد ان ڈرون طیاروں کی آمد کا مقصد مشقوں کے علاقے کے نزدیک رہ کر معلومات جمع کرنی تھی،ایرانی فوج کی مشقیں ذوالفقار 1400 ایران کے جنوب مشرق کے علاقے میں ساحل پر پر ہوی ہیں،ان مشقوں میں ایرانی بحریہ کی ایرانی میرینز،بکتر بند گاڑیاں، ایرانی فضائیہ بھی شریک تھی ،ایران کی سالنہ مشقیں منگل کو ختم ہوئی، مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرق سے بحر ہند کے شمال اور بحیرہ احمر کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔ عالمی سطح پر استعمال ہونے والے تیل کا تقریباً پانچواں حصہ خلیج میں اسٹریٹجک آبنائے ہرمز آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے۔

خلیج میں ایران کی فوج اور امریکی افواج کے درمیان 2018 سے وقتاً فوقتاً تصادم ہوتا رہا ہے، جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے نکل کر تہران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدے کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایران اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے درمیان اس معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بالواسطہ بات چیت، جون میں ایران کے سخت گیر صدر ابراہیم رئیسی کے منتخب ہونے کے بعد سے روک دی گئی تھی، 29 نومبر کو ویانا میں دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ

Comments are closed.