ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی سائنسدانوں کے اکاؤنٹ پرخطرناک سائبر حملہ

0
29

ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی سائنسدانوں کے اکاؤنٹ پر زبردست سائبر حملہ

باغی ٹی و ی : ممتاز اسرائیلی ماہر طبیعیات اور ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سابق صدر ڈینیئل ظف کے جی میل اکاؤنٹ کو ایرانی ہیکروں نے ہیک کر لیا ، جس کے بعد اس اکاؤنٹ تک رسائی کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تفتیش پھیل گئی .

یروشلم پوسٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز نے گذشتہ سال کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل میں جینیاتی ، نیورولوجی اور آنکولوجی ریسرچ میں مہارت رکھنے والے سینئر طبی پیشہ ور افراد کو نشانہ بنایا۔اور ان کے اکاؤنٹ میں دخل اندازی کی .

رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز جنہیں TA453 یا CHARMI NG KITTN اور فاسفورس کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ تاریخی طور پر ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ (IRGC) کی سائبر سپاہ ہے ، نے اسرائیل کے خاص افراد کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا جس میں نامعلوم افراد ، ماہرین تعلیم ، سفارتکاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہیکرز نے ایک جی میل اکاؤنٹ استعمال کیا جو ظاہری طور پر تھا جس کے ذریعے ممتاز اسرائیلی ماہر طبیعیات اور ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سابق صدر ڈینیئل ظف کے اکاؤنٹ میں در اندازی کی ۔ ای میل میں "ایک نظر میں نیوکلیئر ہتھیار: اسرائیل” کا عنوان دیا ہوا تھا اور وصول کنندگان میں دھوکہ دینے کے لئے اسرائیلی جوہری صلاحیتوں سے متعلق سماجی انجینئرنگ کا نام استعمال کیا گیا تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ہیکرز نے اس مخصوص مہم سے جمع کردہ اسناد کو کس طرح استعمال کیا ، لیکن پچھلے حملوں میں ، TA453 ای میل ان باکس کے مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتا تھا
امریکہ اور اسرائیل کی متعدد طبی تحقیقی تنظیموں کے لگ بھگ 25 طبی پیشہ ور افراد کو سائبر اٹیک میں نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ایجنسیاں ابھی حالیہ مہم میں ہیکرز کے محرکات کا حتمی تعین کرنے میں ناکام ہیں

Leave a reply