مزید دیکھیں

مقبول

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر ...

ننکانہ:جنم خالصہ تقریبات، ریسکیو عملہ الرٹ، 75 یاتریوں کو طبی امداد دی گئی

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ننکانہ...

ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلئے مالی امداد کی سفارش

اسلام آباد : چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم...

کرپشن کرنے پرسابق صدر کو اہلیہ سمیت لمبی سزا

پیرو میں عدالت نے سابق صدر اولانٹا...

برطرفی معطل، سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین بحال

سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان سٹیل ملز ...

ایران کی اہم شخصیت دو روزہ دورے پر آج پہنچے گی پاکستان، ہوں گی اہم ملاقاتیں

ایران کی اہم شخصیت دو روزہ دورے پر آج پہنچے گی پاکستان، ہوں گی اہم ملاقاتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ کی انکے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہو گی، اسلام‌ آباد پہنچنے پر وزارت خارجہ کے حکام ایرانی وزیر کارجہ کا استقبال کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سپیکر قومی اسمبلی و دیگر حکام سے ملاقاتیں ہو‌ں گی،افغانستان کیلئے ایران کے نمائندہ خصوصی محمد ابراہیم بھی جواد ظریف کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے سیاسی اور اقتصادی وفد کے ساتھ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ ظریف اس دورے پر اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان سیاسی ، اقتصادی اور سلامتی کے لحاظ سے بہت ہی اہم ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور بہت ہی اہم امور دونوں ممالک کے ایجنڈے میں شامل ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan