باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین نے کہا ہے کہ نوازشریف نے جو بیانات دئیے ،لگتا ہے اب وہ واپس نہیں آ سکیں گے ۔

مولانا غیاث الدین نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن سے بہت سے پرندے اڑنے والے ہیں، انہیں شوکاز نوٹس دے کر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، پہلے بھی مسلم لیگ میں رہا، اب بھی ہوں پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

مولانا غیاث الدین کا مزید کہنا تھا کہ ایاز صادق نے سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر افشانی کسی کی پشت پناہی پر کی ،اپنے غلط مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جلسے کئے جا رہے ہیں ۔ ایاز صادق کو کہنا چاہتا ہوں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے بیانات نہ دیں ، مریم نوازبھی لندن جانا چاہتی تھیں باہر جانے کی اجازت نہ ملنے پر والد کی تائید کررہی ہیں، اسلام میں عورت کی حکمرانی جائز نہیں، اسلام کے مطابق چلتا ہوں اس لئے عورت کو حکمران نہیں ہونا چاہئے ۔

مولانا غیاث الدین کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں اس کی تائید نہیں کرتا۔

مولانا غیاث الدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کمزور وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او نارووال کے معاملے پر صلح کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس سے دبائو آتا رہا، موجودہ وزیر اعلیٰ ڈی پی او نارووال کے معاملے پر کمزور ثابت ہوئے ۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے بھی مجھے ڈی پی او نارووال سے دوستی کے لئے پریشر ڈالا۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

واضح رہے کہ ن لیگی اراکین نے باغی رکن مولانا غیاث الدین کو ایوان سے نکال دیا تھا ،بزرگ رکن اسمبلی سے بدتمیزی بھی کی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے ارکان نے باغی رکن مولانا غیاث الدین کو ایوان سے باہر نکال دیا تھا،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملنے والےغیاث الدین کے ساتھ ن لیگ نے ناروا سلوک کرتے ہوئے بغیر لحاظ کیے اپنے ساتھ بیٹھنے سے منع کرنا دیا۔

واضح رہے کہ نواز شریف پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور مریم نواز کا بھی یہی رویہ ہے،بلاول زرداری نے ایک انٹرویو میں نواز شریف سے ثبوت مانگے تھے تا ہم ن لیگ کے ترجمان نے کہا کہ یہ کوئی عدالت نہیں کہ ثبوت دیئے جائیں،پی ڈی ایم کے سربراہ نواز شریف نے بھی نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت کی ہے

نواز شریف کے بیانیے پر شہباز شریف ناراض، ن لیگ میں شدید اختلافات

Shares: