عرفان قادر قلم دان سنبھال کر عملی طور پر وزیراعظم کی ٹیم کا حصہ بن گئے

0
58

عرفان قادر قلم دان سنبھال کر عملی طور پر وزیراعظم کی ٹیم کا حصہ بن گئے

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عرفان قادر کو عہدہ تفویض کر دیا ہے، عرفان قادر کو معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ کا قلم دان دے دیا ہے جبکہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کیا تھا. کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو قلمدان سونپنے کو کہا تھا. شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے قانون کے مطابق کاروائی کرے،عدالت کا حکم
اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 پر پہنچ گئی، 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں، جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں، وفاقی وزراء 34، وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

خیال رہے 2020 میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں پیشرفت ہوئی تو سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ میں شامل ہو گئے تھے،عرفاق قادر کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا. اس وقت کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کےلیے نئے نام پر اتفاق رائے کے بعد سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا نام سامنے آیا تھا. پیپلزپارٹی نے عرفان قادر کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا تھا تاہم اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے اس تک اس نام پر کوئی اتفاق ظاہر نہیں کیا تھا تاہم یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے دو ارکان کے ناموں پر تقریبا اتفاق ہوا تھا جس میں ایک نام عرفان قادر کا بھی تھا.

Leave a reply