اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ نہیں کردیا تھا؟میں نے شاید میڈیا میں دیکھا تھا،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ اگروہاں فیصلہ ہو بھی گیا تھا تو بھی اس عدالت کا دائرہ اختیار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہی کہہ رہا ہوں فیصلہ ہو چکا ہے چیک کرلیں،انگریزی آتی ہے آپ کو ؟دوسرے درخواستگزارکے وکیل ریاض حنیف راہی صاحب کو بلائیں،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شیر افضل مروت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے کیا گراؤنڈز ہیں ،ِوکیل نے کہاکہ 4گراؤنڈزہیں ،ایگزیکٹوآرڈرکی گنجائش نہیں، دو چارج نہیں ہو سکتے، وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وزیراعظم الیکشن کے ذریعے منتخب ہو کرآتا ہے،ڈپٹی وزیراعظم ایگزیکٹوآرڈرکے ذریعے آتا ہے،اس عدالت نے دو عہدے رکھنے سے متعلق واضح آرڈر کیا ہوا ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جون تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اسحاق ڈار اور سیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری کر دیئے ،عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فریقین سے 12جون تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے،شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خاجہ کام کر رہے ہیں، 28 اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری سے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی شق ہے کہ وزیراعظم کسی کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کیلئے عطا کیے گئے ہیں، ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مرعات حاصل نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا 28 اپریل 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر