اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارہ الٹ گیا،بارش سے ایئر پورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں
اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارہ الٹ گیا،بارش سے ایئر پورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایئر پورٹ پر تیز ہوا،آندھی اور بارش کے دوران فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ الٹ گیا
اطلاعات کے مطابق فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ رات گئے تیز ہوا اور بارش سے الٹ گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ طیارے کو نقصان حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پہنچا ،جہاز الٹنے کے باعث ٹیل و نگز اور ایک پر کو نقصان .انجینئرز نے جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کردیا ہے
دوسری جانب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
قبل ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے ایمیگریشن ہال کی چھت ٹپک پڑی ہے تیز ہواؤں سے چھت کی سیلنگ بھی نیچے گری ،ایک دورازہ اور2 کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ، ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی اسلام آباد ایئر پورٹ کو بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی
دو ستمبر 2020 کو وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے 14 اگست 2020 کی صبح ہونے والی بارش کے نتیجے میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہونے والے نقصان کے سلسلے میں ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا اسوقت وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو بتایا گیا کہ عمارت کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیں، وزیر ہوا بوا بازی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرمینل عمارت کی چھت اے بی آر شیٹ سے بنی ہے جس کی لمبائی 4000 میٹر ہے۔ چھت کے اوپر نکاسی آب کے نظام میں 150 ملی میٹر فی گھنٹہ تک بارش کو بحفاظت دور کرنے کی گنجائش ہے۔
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان
پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے ژوب کے لئے پروازوں کا آغاز
پی آئی اے کو لگا ایک اور بڑا دھچکا