دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کو سزا سنا دی
عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،
عمران ، بشریٰ کا عدت میں نکاح کرنا ثابت، مختصر تحریری فیصلہ جاری،باغی ٹی وی کو موصول
عدت میں نکاح کے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،عدالت نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی سیکشن 496 کے تحت غیر قانونی نکاح کے مرتکب ٹھہرے ۔ 50 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ ملزمان کو فراہم کیا جائے گا ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا عدت میں نکاح کرنا ثابت ہو گیا .
دورن عدت نکاح کیس، فیصلہ سننے کے بعد عمران خان کا ردعمل
فیصلہ سننے کے بعد عمران خان نے شہادت کی انگلی آسمان کی جانب بلند کر دی ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی، عثمان گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے،جج قدرت اللہ نےکہا کہ 39 دن عدت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جو آرڈر عدالت پیش کیئے وہ اس سے متعلق نہیں ہیں، سینئر سول جج قدرت اللہ فیصلہ سنانے کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار خاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہے ،
غیر شرعی نکاح کیس مجھے ذلیل کرنے کیلئے بنایا گیا تھا، عمران خان
فیصلے کے بعد عدالت میں موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر شرعی نکاح کیس مجھے ذلیل کرنے کیلئے بنایا گیا تھا، میں مر جاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا،مجھے توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی گئی آج تک کسی کو نہ دی، مجھ پر 200 کیسز بنائے گئے، آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے ،نو از شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ، جے آئی ٹی بنی ، لیکن سب کیسز ختم ، شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا جوختم کیا گیا،سائفر کیس میں سزا دی گئی لیکن جنھوں نے سازش کروائی ، مداخلت کی گئی ، انھیں کچھ نہیں کہا گیا ، 9مئی کو مجھے اغوا کیا گیا ، دو روز بند رکھا گیا ، تنگ کیا گیا ، اب الٹا نو مئی کے کیسز بھی مجھ پر بنا ئے گئے ، میں تو نو اور دس مئی کو قید تھا
یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ،یہ ابلیس کا فیصلہ ہے،بشریٰ بی بی
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں ہے، سب واضح ہے یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، باہر سے غلام آگیا ہے ، وہ اب ان کی نوکری کرے گا ، میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے، یہ ابلیس کا فیصلہ ہے،
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کا فیصلہ سنایا،جس وقت فیصلہ سنایا گیا عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے،بشری بی بی ،علیمہ خان بھی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں موجود تھیں،نکاح کیس کے فیصلے کے لئے ایک بجے کا وقت دیا گیا تھا مگر فیصلہ تاخیر سے سنایا گیا،
خاور مانیکا نے 25 نومبر کو اسلام آباد کی سیشن کورٹس میں کمپلینٹ دائر کی ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر شکایت میں خاور مانیکا نے دو قسم کے الزام لگائے،شکایت عدت میں نکاح کا الزام لگایا سیکشن 496 بی کے تحت ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت نے چارج فریم کرتے ہوئے ناجائر تعلقات کا الزام حذف کردیا،عدت میں نکاح کا کیس 12 دسمبر کو قابل سماعت ہوا اور عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیے،اسلام ہائیکورٹ نے 2 ہفتے تک کیس کا ٹرائل روکے رکھا ،بشریٰ بی بی نے 14 نومبر کی طلاق کو من گھڑت قرار دے کر عدت ختم ہونے کے بعد نکاح کا بیان دیا ،خاور مانیکا نے 14 نومبر 2017 کو طلاق دینے اور 1عدت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے دوسرا نکاح کیے جانے کا بیان دیا ،عدت میں نکاح کے کیس کی اڈیالہ جیل میں 4 سماعتیں ہوئیں،
اڈیالہ جیل سے عمران خان کو یہ تیسرے فیصلے میں سزا سنائی گئی ہے، سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی گئی، اسکے بعد توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی، آج نکاح کیس میں بھی بشریٰ بی بی اور عمران خان کو سزا سنائی گئی.
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے گزشتہ روز 14 گھنٹوں کی طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف خاور مانیکا نے پرائیوٹ طور پر شکایت دائر کر رکھی تھی،کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات پر جرح گزشتہ روز مکمل کی گئی تھی،گواہان خاور مانیکا، عون چوہدری، مفتی سعید اور ملازم لطیف کل عدالت پیش ہوئے تھے،بشری بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے پیشی کے لیے اڈیالہ جیل لایا گیا تھا ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے حتمی دلائل دئیے تھے،شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے بھی اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دیا تھا
بشریٰ کو اس وقت پاکباز کہا،جب بشریٰ بی بی میرے نکاح میں تھی اور اچھی خاتون تھی،خاور مانیکا
کیس کی سماعت کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے محمد لطیف نے کہا کہ میں نے جھوٹ پر مبنی گواہی نہیں دی اور نہ جھوٹے الزامات لگائے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے پوچھا کیا یہ درست ہے آپ کو 1995 میں فوج نے بغاوت کے کیس میں گرفتار کیا تھا؟ مفتی سعید نے جواب دیا کہ وہ اپنے دوستوں کی وجہ سے گرفتار ہوئے تھے، میں اس ٹیم کا ممبر تھا جس نے آپریشن خلیفہ کنڈکٹ کیا تھا، میں جنرل ظہیر الاسلام عباسی اور بریگیڈیئر مستنصر بلا کے ساتھ گرفتار ہوا تھا، میں اپنے ساتھیوں کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنا تھا،جرح کے دوران مفتی سعید نے کہا کہ عدالت میں دیے گئے بیان میں انہوں نے نہیں لکھا کہ دوسرا نکاح پڑھایا، میں نے دوبارہ نکاح پڑھوایا ضرور تھا، کمرہ عدالت میں مفتی سعید کی ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عدت کے حوالے سے خاتون کا بیان حتمی سمجھا جائے گا، مفتی سعید کے ویڈیو بیان پر دونوں طرف کے وکلانے دلائل دیے،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے خاور مانیکا پر جرح کی، اس دوران سلمان اکرم نے خاور مانیکا کے مختلف ٹی وی انٹرویوز عدالت میں بطور ثبوت پیش کیے، خاور مانیکا نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میں نے سابقہ بیوی بشریٰ بی بی کو پاکباز کہا تھا، یہ ویڈیو اس وقت کی ہیں جب بشریٰ بی بی میرے نکاح میں تھی اور اچھی خاتون تھی،
یکم جنوری کو شادی ہوئی،فروری میں نکاح نہیں دعائیہ تقریب ہوئی تھی، بشریٰ بی بی
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں اپنے 342 کے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2018 تک میری عدت پوری ہوچکی تھی، سابق شوہر نے اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی تھی، خاور مانیکا نے جو طلاق نومبر2017 میں پیش کی وہ جعلی ہے،یکم جنوری 2018 سےقبل عمران خان سے فیملی کی موجودگی میں ملی، شادی کا باضابطہ اعلان فروری 2018 میں کیا گیا، فروری میں نکاح نہیں دعائیہ تقریب کی گئی۔غیر شرعی تعلقات سے متعلق الزامات جھوٹے ہیں، 14 نومبر 2023 تک خاور مانیکا حراست میں رہا جس کے بعد شکایت فائل کی، فائل کی گئی شکایت بدنیتی پر مبنی ہے
گزشتہ رات دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہاں کہ ہم نے کہا کہ اپریل 2017 میں طلاق ہوئی اور اس کے شواہد بھی موجود ہیں،ہم اس کیس میں تھرڈ پارٹی گواہ کو پیش کرنا چاہتے ہیں،پانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی شادی فراڈ نہیں تھی،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ عدت کا کم از کم دورانیہ 39 دن ہو سکتا ہے،14 نومبر سے یکم جنوری 2018 تک 48 دن بنتے ہیں،سپریم کورٹ کا مقصد تھا کہ اس قسم کے بیہودہ کیس عدالت کا وقت ضائع نہ کریں،پانچ سال 11 ماہ بعد ان کو شکایت یاد ائی،مارچ 2018 میں خاور مانیکا نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بشری بی بی پرہیزگار خاتون ہے،گواہ کا نام نہیں بتا سکتے نام بتایا تو گواہ غائب ہو جائے گا۔
خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ
قبل ازیں دوران عدت نکاح کیس،ٹرائل کورٹ کو کیس کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کردی گئی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ فرد جرم عائد ہوچکی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کی سماعت میں مداخلت نہیں کر سکتی، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،
جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،