سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

qureshi

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے سماعت 21نومبر تک بغیر کارروائی کے ملتوی کردی، سماعت کے بعد ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں عدالت نے سماعت ملتوی کی ہے، سرکاری پراسکیوشن کی جانب سے گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا

دوسری جانب گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر کیس کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ، درخواست وکیل لطیف کھوسہ نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا، علاوہ ازیں سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ نے 22 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ سماعت کرے گا جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہیں عمران خان کی فرد جرم کی کاروائی کے خلاف بھی سماعت ہو گی

واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت ہفتے کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں مقدمہ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن فائیو کا اطلاق ہوتا ہے،پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

واضح رہے کہ سائفرکیس میں عمران خان جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جیل میں ہی کیس کی سماعت ہوتی ہے، عمران خان پر فردجرم عائد ہو چکی ہے، اگلی سماعت پر گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوں گے، شاہ محمود قریشی بھی سائفر کیس میں ریمانڈ پر ہیں.

Comments are closed.