ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں ضمانت کا معاملہ .چیئرمین پی ٹی آئی سکندر خان کی عدالت میں پہنچ گئے
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت پیش ہوئے ،تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں شریک ملزمان اسد عمر،راجہ خرم نواز سمیت دیگربھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود تھے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کی، جج سکندر خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں شریک دیگر ملزمان کی حد تک ان کے وکلا کی بحث ہو چکی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کہاں ہیں ،،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود ہیں پراسیکیوشن کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو کیا دلائل دیں گے،ایسا دور آگیا ہے کہ پراسیکیوٹر خود ایف آئی آر میں درج دفعات پر ہنس رہے ہیں ،پراسیکیوشن نے سماعت کو ملتوی کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ درخواست ابھی دیکھی نہیں ،26 جولائی کی تاریخ رکھ دیں دیگر کیس میں بھی 26 تاریخ دی گئی ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے جن پر چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیا گیا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کے بیان ہر نامزد کیا گیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا دفعہ 144 کا نفاز تھا،کیا ایف نائن میں مظاہرے میں کوئی تقریر کی گئی،،وکیل شی افضل مروت نے کہا کہ تقریر نہیں کی گئی نعرے بازی کی گئی تھی،پراسیکیوٹر نے اعتراف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ،اسد عمر،راجہ خرم نواز کی طرف سے کوئی تقریر نہیں کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مظاہرے کے بعد کوئی کوئی توڑ پھوڑ کی گئی تھی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ نہیں کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی،
عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ درج مقدمہ میں کون سی ایسی دفعات ہیں جو ناقابل ضمانت دفعات ہوں،پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ 16 ایم پی او ناقابل ضمانت دفعہ لگائی گئی تھی،عدالت نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ کوئی ویڈیو لینی ہے تفتیش کرنی ہے کیا ویڈیو تھی آپ نے سنی ہے،تفتیشی افسر نے کہا کہ جی ویڈیو سنی ہے،پراسیکیوٹر کی جانب سے ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا ،عدالت نے تھانہ مارگلہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم کر دی
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں
اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،








