21 دنوں میں 35چوریاں 13 ڈکیتیاں ،72 مقدمات درج، اسلام آباد کے ایک تھانے کی رپورٹ

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ گزشتہ 21 دنوں میں 35چوریاں 13 ڈکیتیاں کل 72 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
وفاقی پولیس صرف ایف آئی اے درج کرنے تک محدود ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس مکمل طور پر جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔تھانہ کے ایس ایچ او سمیت تمام تفتیشی اپنی سیٹ کا صرف مزہ لینے تھانہ میں آتے ہیں۔سفارشی عملے کی کارکردگی صفر نظر آنے لگی۔ گزشتہ بیس دنوں میں ٹوٹل 72 مقدمات درج ہوئے ۔جن میں 47 صرف چوری اور ڈکیتی کے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لیں۔اور علاقے کی عوام کو چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔تھانہ کے عملے پر ہر روز کی ایک بھاری رقم قومی خزانے سے خرچ ہوتی ہے۔

عوامی حلقوں نے سوال کیا ہے کہ کیا اس کا کسی پولیس افسر کو احساس نہیں۔ کیا تھانہ کی پولیس صرف سرکاری گاڑیوں اور سرکاری کرسیوں کے مزے لینے آتی ہے۔آئی جی اسلام آباد کو اس چیز کا نوٹس لینا چاہیے کہ کیا کر رہے ہیں تھانہ انڈسٹریل ایریا کے تفتیشی افسران کیا کر رہا ہے تھانہ کا ایس ایچ او کیوں جرائم کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا۔کیا تھانے کی حدود میں رہنے والے لوگ کسی اور سے جرائم کنٹرول کرنے کی اپیل کریں گے۔علاقے کی عوام کس کے پاس جائیں کس کو بولیں کہ ہماری چوروں، ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے جان چھڑائی جائے۔

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

 اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

Shares: