باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں مارگلہ ہلز کے مقام پر گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کی گئی ہے،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، درج مقدمے میں خاتون نے کہا کہ وہ پنجاب کے علاقے شیخوپورہ کی رہائشی ہے اور نوکری کے بہانے ملزم نے پنڈی بلوایا، ایک گھر میں ٹھیراہا، نوکری دلوانے کے بہانے پیسے بھی لئے اور اسلام آباد کی سیر کروانے لے گیا، ملزم نے ٹریل تھری پر لے جا کر جنگل میں گن پوائنٹ پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، میں نے شور مچایا تو ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

https://twitter.com/SaraikiChhokra/status/1680169837065039872

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریل تھری جنسی زیادتی کے وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی ج ارہی ہے۔مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے۔ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی ۔مدعیہ پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کی ہیں۔ مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس مقدمہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔

دوسری جانب ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے اہم کاروائی کی خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت کمال احمدکے نام سے ہوئی،ملزم سے بر ریمانڈ جسمانی مزید تفتیش کی جا رہی ہے،مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے موقع پا کر میرے ساتھ میرے گھر میں زیادتی کی،

ایک اور واقعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تحصیل بروآ کے علاقے جٹہ میں بشیر کی 11 سالہ بیٹی مسجد میں قرآن پڑھنے جا رہی تھی کہ علاقے کے اوباش حزیفہ نے گنے کی فصل میں لے جا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا،واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

Shares: