اسلام آباد میں کرونا وائرس سے ہوئی پہلی ہلاکت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے

اسلام آباد میں کرونا وائرس سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے،ہلاک ہونے والی خاتون کو گزشتہ ہفتے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت نگہت افزا کے نام سے ہوئی ،

محکمہ ہیلتھ کے حکام کی جانب سے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ،جانبحق ہونے والی خاتون کی لاش کو خصوصی تابوت میں قبرستان لایا گیا،کرونا وائرس سے جانبحق ہونے والی خاتون کو ایچ 11 قبرستان میں دفن کر دیا گیا

اسلام آبا د میں ایک ہلاکت کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے،اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 75 مریض ہیں.

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پنجاب 1072،سندھ 839، بلوچستان 175 اور کے پی میں 343 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے.

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں کراچی میں 12 اور حیدر آباد میں 2 ہلاکت ہوئی ہے، آج اسلام آباد میں پہلی ہلاکت ہوئی ہے.

Comments are closed.