اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں قائم

0
51
court

تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی گرفتاری کے بعد بڑی پیشرف سامنے آ گئی، وفاقی حکومت نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت ٹرائل کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں،

تحریک انصاف کے رہنما رہنما رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں میں ہونےکا امکان ہے،وزارت قانون وانصاف کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا ایس آر او جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشاورت کے ساتھ خصوصی عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے، دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جج نامزد ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 6 جون کو وفاقی حکومت سے پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے عدم قیام پر جواب مانگا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آمنہ امان کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلانے، پروپیگینڈا کرنے اور اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی کے لیے پارلیمنٹ نے جس پیکا ایکٹ کی منظوری دی تھی اس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت کرنے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ۔سوشل میڈیا پر ہیٹ سپیچ کو کنٹرول کرنے کے لیے بنائے گئے اس پیکا ایکٹ کے فعال ہونے سے پاکستان سوشل میڈیا سے کافی حد تک جھوٹ، پروپیگنڈا اور بد زبانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ اس سے سوشل میڈیا عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک بہتر پلیٹ فارم بن سکے گا۔ گالم گلوچ کا نشانہ بنے ہر شخص اپنی رائے کے ساتھ پیش کر سکے گا،یقینا ملکی اداروں کے احترام اور قومی وقار کے تحفظ کیلیے کابینہ کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔

پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

سپریم کورٹ بار کا پیکا آرڈیننس، الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ

فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کے اظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم 

پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

Leave a reply