اسلام آباد میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 9065 وارداتیں ریکارڈ
![اسلام آباد میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 9065 وارداتیں ریکارڈ](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/03/Islamabad.jpg)
وفاقی دارالحکومت میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 9065 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے ںطور آئی جی عہدہ سنبھالنے کے بعد 30 ستمبر تک 3855 واقعات رپورٹ ہوئے۔ستمبر میں 720 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال رورل زون میں ڈکیتی کی 14 وارداتیں ۔صدر زون میں آٹھ اور سٹی زون میں چھ وارداتیں ریکارڈ ہوئی۔انڈسٹریل ایریا اور رورل زونز میں 562 ، صدر میں 487 اور سٹی زون میں رابری کی 140 وارداتیں ہوئیں۔21 مئی کے بعد صدر زون میں رابری کی 255 ، رورل زون میں 216 وارداتیں۔انڈسٹریل ایریا میں 215 اور سٹی زون میں 69 وارداتیں ہوئیں۔رورل زون میں راہزنی کی 415 وارداتیں ہوئیں۔انڈسٹریل ایریا میں 368 ، صدر میں 267 اور سٹی زون میں 93 وارداتیں ہوئیں۔21 مئی کے بعد رورل زون میں 158، صدر زون میں 135 ، انڈسٹریل ایریا زون میں127 اور سٹی زون میں 65 راہزنی کی وارداتیں ہوئیں۔
رورل زون میں نقب زنی کی 391 ، صدر زون میں 310 وارداتیں ہوئیں۔سٹی زون میں 158، انڈسٹریل ایریا زون میں 101 وارداتیں ہوئیں۔21 مئی کے بعد رورل زون میں 140، صدر زون میں 56، سٹی اور انڈسٹریل ایریا زونز میں 45 نقب زنی کی وارداتیں ہوئیں۔رواں سال کے دوران صدر زون میں 549 ، رورل زون میں 515 ، انڈسٹریل ایریا زون میں 495 اور سٹی زون میں 464 چوری کی وارداتیں ہوئیں۔صدر زون میں کار چوری کی 177، سٹی زون میں 121، رورل زون میں 118 اور انڈسٹریل ایریا زون میں91 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔21 مئی کے بعد صدر زون میں گاڑی چوری کی 83 ، رورل زون میں 56 ، سٹی زون میں 55 اور انڈسٹریل ایریا زون میں 33 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔صدر زون میں موٹر سائیکل چوری کی 841 ، رورل زون میں 743، سٹی زون میں 601 ، انڈسٹریل ایریا زون میں 452 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔21 مئی کے بعد صدر زون میں موٹر سائیکل چوری کی 469 ، سٹی زون میں 315 ، رورل زون میں 299 اور انڈسٹریل ایریا زون میں 213 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ستمبر میں ڈکیتی کی 4 ، رابری کی 136 ، راہزنی کی 106 وارداتیں ہوئیں۔نقب زنی کی 80 ، چوری کی 124 ، گاڑی چوری 43 اور موٹر سائیکل چوری کی 227 وارداتیں ہوئیں۔اس کے علاوہ 1421 دیگر مجرمانہ سرگرمیاں بھی ہوئیں۔143 قتل ، 231 اقدام قتل ، چار اغوا برائے تاوان اور 736 اغوا, زیادتی کی وارداتیں ہوئیں۔21 مئی کے بعد قتل کے 78 ، اقدام قتل کے 95، اغواءبرائے تاوان کے چار اور اغواء, زیادتی کے 336 واقعات رپورٹ ہوئے۔ستمبر میں قتل کے 17 ، اقدام کے قتل کے 18، اغواءبرائے تاوان کا ایک اور اغواء, زیادتی کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے۔
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا