اسلام آباد پولیس نے منظم ٹریفک محفوظ روڈ کے نام سے خصوصی مہم کا آغازکر دیا

0
37

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ منظم ٹریفک محفوظ روڈ کے نام سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے قبل ازیں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کو منظم کرنے، عوامی سہولیات میں اضافہ کرنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلیے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق روڈ ایجوکیشن کے حوالے سے بھرپور اور کامیاب کمپین چلا رہی تھی. اب ہم مزید ایک قدم مزید آگے بڑھ رہے ہیں.

اسلام آباد ٹریفک پولیس اب نئی حکمت عملی کے تحت انفورسمنٹ اور قانون کی برابری کی سطح پر نفاذ کرنے کا عمل شروع کر رہی ہے، ہائی وے اور سیکٹرز کی رابطہ سڑکوں پر خصوصی ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی اور کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسپانس کریں گی،ٹریفک منیجمنٹ کے لئے معمول کی ڈیوٹی کے علاوہ دو شفٹوں میں 52 موٹرسائیکل اور 44 گاڑیوں کے ساتھ 211 افسران پر مشتمل ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں خصوصی پی ایس وی اسکواڈ فیض آباد، پیر ودھائی، بہارہ کہو، آبپارہ، کھنہ، اسلام آباد چوک اور کراچی کمپنی میں فرائض سر انجام دیں گے. ،لائن پٹرول یونٹ شاہراہوں پر مسلسل پٹرولنگ کو یقینی بنائیں گے اور ٹریفک ڈسپلن کو برقرار رکھیں گے،ایگل آئی ٹیم خفیہ مانیٹرنگ کے ذریعے وائیلیشن کی اطلاع قریبی انفورسمنٹ یونٹ کو دیں گے تاکہ موثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے کوئیک ریسپانس ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ لین وائیلیشن، پارکنگ اور رش آورز میں ٹریفک کی مشکلات کو حل کیا جائے.1915 ہیلپ یونٹ کو فعال بنایا گیا ہے کسی بھی ہنگامی صورت میں یا گاڑی خراب ہونے پر عوامی مدد کیلیے ہر وقت میسر ہو گی.

اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنی تمام توانائیاں صرف کر کے اسلام آباد کو محفوظ بنانے اور عوام دوست رویے کو فروغ دینے کیلیے کوشاں ہے اسلام آباد کی ٹریفک بڑی اہمیت کی حامل ہے پوری کوشش ہے اسلام آباد کے رہائشیوں اور باہر سے آنے والوں کو سموتھ ماحول مہیاء کریں گزشتہ دو ماہ میں ٹریفک ایجوکیشن اور آگاہی کے حوالے سے کاوشیں بھی کیں ٹریفک پولیس کا تھری ایز کے ساتھ ریگولیشن پر عمل درآمد جاری ہے گزشتہ 10 روز سے ہم نے بیٹھ کر اپنی کمزوریوں کا تجزیہ کیا اور منصوبہ بندی کی انفورسمنٹ کے حوالے سے سختی کرنے جارہے ہیں آن لائن اپاؤنٹمنٹ سے دوران کووڈ لوگ مستفید ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کا بھی آغاز کیا گیا پوائنٹ سسٹم کی جانب جارہے ہیں 10 پوائنٹس مجموعی ہونگے ہر خلاف ورزی پر پوائنٹس کٹتے رہیں گے 10 پوائنٹس کٹنے پر لائسنس معطل ہوجائے گا مرکزی شاہراہوں پر سب سے پہلے 12 گاڑیوں اور 14 بائکس سے مہم کا آغاز کیا جائے گامقصد لوگوں کا چالان کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو آگاہی دینا ہے

ای چالان کی جانب جانے میں کچھ قانونی سقم موجود ہیں پبلک سروس وہیکلز کے حوالے سے اکثر شکایات ملتی ہیں ٹریفک پولیس اہلکار خود یہ تمام کام نہیں کر سکتے پبلک سروس وہیکلز کی خلاف ورزیاں چیک کرنے کے لیے الگ اسکواڈ بنایا جائے گا انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر فٹنس اسکواڈ میں 7 گاڑیاں شروع کرنے جارہے ہیں ہیلپ یونٹ میں مزید 2 گاڑیوں کا اضافہ کیا جارہا ہے جہاں جہاں پولیس چیک پوسٹس ہونگی وہاں ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات ہونگے13 سپیڈ کیمرے پورے شہر میں لگائے گئے ہیں آنے والے دنوں میں قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سختی کرنے جارہے ہیں مقصد جانیں بچاناسپیڈ کم کروانا اور لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔

Leave a reply