وزیراعلٰیٰ پنجاب سے اسد قیصر کی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج رات 90شاہراہ قائداعظم پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتمادکا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف منظم پراپیگنڈے کی مذمت کی۔اراکین قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرگرم عمل ہیں۔عثمان بزدار نے پنجاب کو یکساں ترقی کے ویژن پر گامزن کیا ہے۔پنجاب میں ترقی کے حقیقی دور کا آغاز ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوامی آدمی ہیں اورسب سے ملتے ہیں۔پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی میرے لئے بے حدقابل احترام ہیں۔پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے۔وزیراعلیٰ آفس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے پنجاب کے ترقی کے سفرکو آگے بڑھارہے ہیں۔ ایم پی ایز کے ساتھ ساتھ ایم این ایزکی رائے کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔مشکل حالات کے باوجودپنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا۔

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

انہوں نے کہاکہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو عوامی نمائندوں کی تجاویز کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اراکین اسمبلی دست و بازو ہیں،ان کا کوئی جائز کام نہیں رکے گا۔اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔اراکین اسمبلی کے عزت و احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ملکر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔پنجاب حکومت اوراراکین قومی اسمبلی کے درمیان ایسے رابطوں کا سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار فرداً فرداً ہر رکن قومی اسمبلی کی نشست پر گئے اور حال احوال دریافت کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

غلط کام کیا نہ کرنے دیں گے،کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا نیب پیشی کے بعد بیان

Leave a reply