"وہ آج بھی بینظیر ہے” کے موضوع پرسیمینار،آصفہ کی شرکت

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی
0
42
asifa

اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا 70 واں یوم پیدائش ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے شہید بھٹو فاوَنڈیشن کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

"وہ آج بھی بینظیر ہے” کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار کی مہمانِ خاص شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری تھیں ،شہید بھٹو فاوَنڈیشن کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر آصف محمود خان نے آصفہ بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہا، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا, اس موقع پر آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کی زندگی اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار میں شرکت باعثِ اعزاز ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تاریک ترین گھڑیوں میں پاکستان کی قیادت کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث آج بھی ہمیں اندھیروں سے نکلنے میں رہنمائی کر سکتی ہے

سیمینار میں وفاقی وزراء شیری رحمان اور شازیہ عطا مری، ایم این اے نفیسہ شاہ، فرحت اللہ بابر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سحر کامران، آصف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، فلسفے، تدبر اور قربانیوں پر روشنی ڈالی ،سیمینار میں ٹیبلوز بھی پیش کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی انتھک جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا سیمینار کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ،سیمینار میں پی پی پی سینیٹر عینی مری سمیت زندگی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی

عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

 انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

Leave a reply