اسرائیل پی ٹی آئی گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے. وفاقی وزیر

0
38
Sherry Rehman

معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعہ سے کس نے فائدہ اٹھایا اور اس کے پیچھے کون سے عناصر تھے سب عیاں ہوگیا، 9 مئی کے واقعات میں شہیدوں کی یادگاروں کو نہیں بخشا گیا۔ جبکہ وفاقی وزیر شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کا اتحاد سامنے آگیا ہے جس سے ظاہر ہوگیا کہ ایک گٹھ جوڑ ہے جو پرانا ہے.

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل کا جارحانہ اندازاچھا لگتا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اور اسرائیل ساتھ ساتھ ہیں، ملک دشمن عناصر پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں، پی ٹی آئی نے ملک کے خلاف بیرون ملک لابیاں رکھی ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مضحکہ خیز بات ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کا درس دے رہا ہے، اور فلسطینوں کے قاتل پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی نے بھی کھبی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی۔

علاوہ ازیں معاون خصوصی وزیراعظم عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، اس روز حساس تنصیبات، شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا، یہ معاملہ انتہائی حساس نویت کا ہے، اسرائیل کے مظالم آج بھی نہتے فلسطینوں پر جاری ہیں۔ تاہم واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پیر کو ہونے والے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 53 ویں اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی سفارش میں کہا گیا کہ ’اسرائیل پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی معیارات کے مطابق ہم جنس پرستی کو قانونی اجازت دے اور امتیازی سلوک کے خلاف جامع قانون سازی کرے جو جنسی رجحان اور صنفی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے۔‘
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ میں اسرائیل کی نائب مستقل مندوب آدی فرجون نے کہا کہ ، ’اسرائیل کو پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورت حال پرگہری تشویش ہے جہاں جبری گمشدگیاں، تشدد، پرامن احتجاج پرکریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوںو دیگر پسماندہ گروپوں کیخلاف تشدد جاری ہے۔ اسرائیلی مندوب آدی فرجون نے مطالبہ کیا کہ ’پاکستان من مانی گرفتاریوں، تشدد، دیگر ناروا سلوک کو روکا جائے اور ایسی کارروائیوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Leave a reply